قرآن پاک کی آیت نے ہندو بزنس مین کی قسمت بدل دی

کشمیر الیوم (مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن کریم کی سورہ آل عمران کی آیت نے بھارتی ہندو بزنس مین پی این سی مینن کی قسمت بدل کر رکھ دی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پی این سی مینن جو کہ سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں اور وہ اربوں ڈالر ملکیت کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کمپنی کو سنبھالتے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، قطر اور ہندوستان سمیت کئی ممالک پر محیط ہے۔مینن نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 35 سال قبل میں اپنے کاروبار کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر تھا،میرے کاروبار کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا اور میں چیزوں کو درست کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین نے کہا کہ وہ اس وقت امید اور مایوسی کے درمیان پھنسے ہوئے تھے جب ان کے عمانی بزنس پارٹنر سلیمان العدوی نے انہیں قرآن پاک کا ایک خوبصورت نسخہ تحفے میں دیا اور مجھے مسقط میں اپنے گھر کے باہر سورہ آل عمران کی ایک آیت لگانے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا۔عمانی بزنس مین کی طرف سے دی جانیوالی قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 160 کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے۔”اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے“۔مینن نے کہا کہ میں نے اس آیت کو گھر کے باہر لگانے سے حیرت انگیز نتیجہ ملا اوردیکھتے ہی دیکھتے میرے تمام مسائل حل ہوگئے اور سب چیزیں اپنی جگہ پر آگئیں۔بھارتی بزنسمین نے کہا کہ تب سے انہوں نے اس آیت کو اپنے تمام گھروں اور دفاتر بشمول متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ایک مستقل طور پر لگا رکھا ہے۔72سالہ کٹر ہندو اور سوبھا گروپ کے بانی مینن نے کہا کہ میں اپنی جیب میں ہمیشہ اس آیت کو رکھتا ہوں اور اس سے میں محفوظ اور راحت محسوس کرتا ہوں جبکہ قرآن پاک کی یہ آیت میرے بیٹے اور بیٹیوں کے گھروں میں بھی لگی ہوئی ہے۔

مصر ی جوڑا عمرے ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا

کشمیر الیوم (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری شہری عمر ابو دادنے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا جبکہ وہ اس وقت سائیکل چلایا کرتے تھے۔ بعد ازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی وڈیوز دیکھنے کے بعد انہوں نے موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔عمر نے مصر میں طنطا سے سعودی عرب میں ینبع تک کے سفر میں 1200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ تقریبا 48 گھنٹوں کے اس سفر میں عمر کے ساتھ ان کی اہلیہ اسما الجنزوری بھی تھیں۔مصری جوڑے کے مطابق مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کے سبب انہیں سفر کے دوران میں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔

ماں نے اپنے 1 سالہ بچے کے ساتھ مل کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا

کشمیر الیوم (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک برطانوی خاتون نے اپنے 1 سالہ بیٹے کو سٹرولر میں قلیل مدت میں طویل ترین فاصل تک دھکیلنے کا عجیب و غریب ریکارڈ قائم کیا ہے.سینٹ البانس، انگلینڈ کی 36 سالہ ہیدر ہین نے ہیمل ہیمپسٹڈ میں اپنے 1 سالہ بیٹے کو سٹرولر میں دھکیلتے ہوئے دوڑ لگائی اور 40 منٹ، 4 سیکنڈ میں 6.2 میل کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا.دو بچوں کی ماں ہین نے بتایا کہ اس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سٹرولر کے ساتھ بھاگنا شروع کیا۔میں انتہائی خوش ہوں کہ میرے عالمی ریکارڈ کو گنیز نے منظور کیا ہے۔

اپنے بیٹے کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑنے کے قابل ہونا ایک حیرت انگیز احساس ہے اور امید ہے کہ یہ دوسرے والدین کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس سے دوسروں کو آگے بڑھنے اور میرا عالمی ریکارڈ توڑنے کی ترغیب ملے گی،”ہین نے دی ہرٹس ایڈورٹائزر کو بتایا۔

طویل ترین جرابوں کی لائن کا ورلڈ ریکارڈ

کشمیر الیوم (مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا کے ایک خیراتی ادارے فریسنو مشن نے بے گھر افراد کے لیے تقریباً 80,000 جرابیں جمع کیں اور جرابوں کی طویل ترین لائن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔فریسنو مشن نے کے ایف ایس این ٹی وی کو بتایا کہ رضاکاروں اور عملے کا مقصد جرابوں کی ایک لائن بنانا تھا جو کم از کم 7 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔مشن نے چھ ماہ تک جرابیں اکٹھی کیں اور 7.39 میل کے فاصلے تک تقریباً 80,000 جرابوں کو کپڑے کی ایک لائن پر ڈالا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔گنیز میں پہلے سے درج ریکارڈ 3.77 میل ہے اور اسے 2014 میں جرمنی کے ہالورڈے میں بنایا گیا تھا۔