مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونی معرکے۔۔۔

ہمایوں قیصر

16اپریل 2022 ء۔۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھاپے کے دوران ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت بشیر احمد کمار ولد عبدالرحیم کمار کے طور پر ہوئی ہے جو ہندواڑہ کے علاقے للم ولگام کا رہائشی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ بشیر احمد مجاہدین کے لئے کام کرتاتھا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں ایک بھارتی فوجی ارون شرما نے اپنی سروس رائفل سے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔ضلع اسلام آباد کے علاقے وتنار کوکرناگ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نائیک نشان سنگھ ہلاک ہوگیا۔مجاہدین فائرنگ کرکے محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

17 اپریل 2022ء۔۔کشمیر یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی اسکالر اور صحافی عبدالاعلیٰ فاضلی کو ایک آن لائن میگزین میں مضمون لکھنے پر گرفتار کرلیا۔ سرینگر کے علاقے ہمہامہ میں انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ انہیں ”دی کشمیر والا“ میں ”غلامی کی بیڑیاں ٹوٹیں گی“ کے عنوان سے مضمون لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں عوام اور پولیس کے تصادم کے دوران چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

18 اپریل2022 ء۔۔ بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ کے لاوے پورہ علاقے میں ایک نوجوان کومجاہدین کے ساتھ بطور بالائی ورکر کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔گرفتار شدہ کی شناخت عامر طارق ولد طارق احمد خان ساکن لاوے پورہ کے بطور ہوئی ہے۔سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ ضلع پلوامہ علاقے کاکا پورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

19 اپریل2022 ء۔۔سرینگر شہر میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ سرینگر کے علاقے آئی کیو مال کے قریب ایک فوجی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصاوم کی وجہ سے پیش آیا۔

20 اپریل 2022 ء۔۔ضلع راجوری میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک غیر کشمیری جوڑا زخمی ہو گیا۔بھارتی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورہ سے قبل ضلع کٹھوعہ سے پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ بھارتی پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کے ہمراہ ضلع کٹھوعہ کے علاقے مرہین میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے پاپ چھن میں عمر عجاز کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

21 اپریل2022ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے پارسوانی علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جو چالیس گھنٹوں تک جاری رہا۔مجاہدین نے ہمیشہ کی طرح بھارتی فوج کی سرینڈر پیش کش کو ٹھکرا کر لڑنے کو ترجیح دی۔جھڑپ کے نتیجے میں مجاہدکمانڈر یوسف احمد ڈارعرف کانترو،فیصل احمد ڈار ساکنہ آری پاتھن بیروہ اور ہلال احمد شیخ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔جھڑپ میں پانچ بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی عام شہریوں کو زخمی کردیا۔بھارتی فوج کی ماٹر شیلنگ سے ایک مکان تباہ ہوگیا جبکہ ایک مکان کو بارود لگا کر زمین بوس کردیاگیا۔

22 اپریل2022۔۔ضلع جموں کے علاقے سنجوان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ایک روز پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اے ایس آفیسر ایس پی پٹیل ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوج نے علاقے سے تین نوجوانوں کو حملے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ سرینگر کے علاقے نوگام میں آج شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔

23 اپریل2022۔۔ ضلع بڈگام کے علاقے ماگام کے قریب کاووسہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کے ایک گروپ کا پیچھا کیا۔ نوجوانوں میں ایک سترہ سالہ شبرحسین میر نے سکھ ناگ ندی میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر شہید ہوگیا۔ بھارت کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک افسردیو راج، جو ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

24 اپریل 2022۔ ضلع پلوامہ کے پاہو علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین مجاہدین عارف احمد ہزار،ابو حذیفہ اور ناتش وانی ساکنہ سری نگر نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پالیا۔ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو فوج کے دواہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین سلطان پٹھان اور ذبیح اللہ نے لڑتے ہوئے جام شہاد ت نوش کیا۔ بھارتی فوج نے ایک رہائشی مکان کو ماٹر شیلنگ کرکے زمین بوس کردیا۔ضلع بارہمولہ کے کانلی باغ علاقے میں پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ کارکن محمد امین گنائی کو فنڈ جمع کرنے الزام میں گرفتارکرلیا۔

25 اپریل2022 ء۔۔ پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی پولیس نے رئیس احمد میر اور شاکر حامد بٹ نامی نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے بارہمولہ سے بھی ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے رینج تاپرپٹن کے قریب پنچایتی راج کے ارکان کو لے جانے والی بس کی ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس سے ایک سرپنچ فیاض احمد بٹ ساکنہ گلگام کپواڑہ اور عبدالجبار لون ساکن بارہمولہ جاں بحق اورپنچایتی راج کے چار ارکان اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ضلع کولگام میں بھارتی پولیس نے ناصر احمد وانی، عادل منظور راتھر اور ماجد محمد راتھر کو سرندو اور اشموجی سے گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار نوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔ضلع شوپیاں زینہ پورہ کے علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سی آر پی ایف کے آٹھ اہلکارزخمی ہوگئے۔ضلع اسلام آباد کے علاقے ریشی بازار علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر اس سے اس کی بندوق چھیننے کی کوشش کی۔ بھارتی پولیس نے بارہمولہ سرینگر ہائی وے پر پٹن کے قریب ڈرائیورنگ کے پیشے سے وابستہ ایک کشمیری نوجوان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

27 اپریل 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے متری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج میں مدبھیڑ ہوئی جس میں دو مجاہدین انجینئراعجاز احمداور شاہد ایوب نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ میں کئی بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلوسہ میں ایک نوجوان عمر فاروق کی لاش برآمد کرلی گئی۔

28 اپریل 2022 ء۔۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت محمد عامر، نثار احمد اور کفیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

29 اپریل2022 ء۔۔ سری نگر، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر مقامات میں لوگوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ”جمعتہ الوداع“ کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کے لیے بھارت اور اسرائیل مخالف ریلیاں نکالیں۔ ریلیوں کے شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین کے معصوم عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک میجر سمیت تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ضلع کے علاقے کرشنا گھاٹی میں کنٹرول لائن کے ساتھ معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی غلطی سے بارودی سرنگ پر چڑھ گیا۔ دھماکے میں میجر گرونگ، نائب صوبیدار دلبیر اور حوالدار ہکم زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجیوں نے ایک ادھیڑ عمر پاکستانی باشندے کوٹلی کے رہائشی 55 سالہ شخص محمود علی کو بھارتی فوج نے ترکنڈی کے سرحدی علاقے سے گرفتار کر لیا۔بھارتی پولیس نے حریت رہنما مولوی سجاد کو ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقے میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

30 اپریل2022 ء۔۔ ضلع گاندربل کنگن کے علاقے سنبل بالا گنڈ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

یکم مئی 2022 ء۔۔ بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے گادی ہامہ میں ایک نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع جموں کے ارنیہ کے علاقے پاسکل سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار پنکج بہال کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کمل جیت سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

2 مئی 2022 ء۔۔پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار انکور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک کارروائی کے دوران مجاہدین نے دھماکہ خیز مواد سے سی آرپی ایف اہلکاروں کی گاڑی کونشانہ بنایا جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

3 مئی 2022 ء۔۔ سرینگر اور کولگام اضلاع سے تین نوجوانوں یامین یوسف بٹ، مانچھوا بڈگام کے شاہد گلزاراور ضلع کولگام سے ایک تیسرے نوجوان کو گرفتار کیاجبکہ سوپور سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے نوجوانوں کو قصبے میں گزشتہ شب گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔اس سے قبل پولیس نے سرینگر اور بڈگام کے اضلاع سے بھی تین نوجوانوں کو گرفتار کیاتھا۔بھارتی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستانی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم آصف شبیر نائیک، ان کے والد شبیر حسین نائیک اور صفدر حسین کے خلاف دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سرحد پار معلومات فراہم کرنے کے جھوٹے الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

4 مئی 2022 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک لاپتہ نوجوان عرفان نذیر شاہ کی لاش ایک باغ سے ملی ہے۔ ضلع بڈگام کے علاقے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس مشتاق احمد حرکت قلب بند ہونے ہلاک ہوگیا۔

4 مئی, 2022۔۔سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکارگاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ بھارتی فوجیوں نے ان کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا،ان کے ساتھ بد تمیزی کی اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔

5 مئی 2022 ء۔۔ ضلع پونچھ میں ایک خاتون فریدہ بیگم کی لاش اسکے گھر سے دور ایک نالے سے برآمد کرلی گئی خاتون کئی روز سے لاپتہ تھیں۔مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء محمد اشرف صحرائی کے پہلے یوم شہادت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اکٹھے ہو کر شہید اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔واضح رہے کہ تحریک حریت کشمیر کے اسیر چیئرمین اشرف صحرائی 5 مئی 2021 کو دورا ن حراست بھارتی جیل میں شہادت پائی تھی۔

6 مئی 2022 ء۔۔سوپور علاقے میں 40سالہ منظور احمد ڈار کی لاش قصبے کے علاقے ڈنگر پورہ میں پراسرار حالت میں برآمد ہوئی۔ سوپور کے علاقے نہر پورہ سے بھی عرفان نذیر شاہ نامی ایک نوجوان کو لاش ملی ہے۔بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد اشفاق نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں حزب المجاہدین کے جانبازوں اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جو چھ گھنٹے تک جاری رہا۔جھڑپ کے دوران حزب کمانڈر کمانڈر منصور الحق، محمد روشن ضمیر تانترے عرف زید بھائی ساکنہ اسورہ بجبہاڑہ اسلام آباداورمحمد رفیق درنگے عرف ابو ضرار ساکنہ ہایر بجبہاڑہ اسلام آبادنے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔شہداء کو امیر حزب سید صلاح الدین احمد نے ان کی شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارتی پولیس نے بارہمولہ، گاندربل اور اسلام آباد کے اضلاع سے پانچکشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک چوکی سے عاشق حسین لون اور عزیر احمد گنائی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے عامر منظور اور شاہد رسول گنائی کو گاندربل کے علاقے ہروسے جبکہ محمد اشفاق کو اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ سے گرفتار کیا۔

7 مئی 2022 ء۔۔ جموں کے جوریاں کیمپ میں ڈیوٹی پر مامورایک بھارتی فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ضلع بڈگام میں تحصیل آفس کھاگ کے قریب ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے وہ زخمی ہو گیا۔

8 مئی 2022 ء۔۔ سری نگر کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع کولگام دیوسرعلاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہد ین شہباز شاہ ساکنہ کولگام اور مجاہد حیدر بھائی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرہ گام میں دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ تحریک آزادی کے رہنما غلام حسن لون اس جہاں فانی سے انتقال کرگئے۔

9 مئی 2022 ء۔۔بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے جھامہ میں ایک نوجوان توحید ہارون کو گرفتارکیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کاجواز پیش کر نے کے لیے اسے عسکریت پسند قراردیدیا ہے۔

10 مئی 2022 ء۔۔ سرینگر شہر کے علاقے بمنہ علاقے میں بھارتی پولیس نے دونوجوانوں کو مجاہدین کی معادنت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے کریری ڈورو میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کمانڈر سہیل احمد ساکنہ کولگام اور عارف حسن ساکنہ ویری ناگ نے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ میں کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے کئی مکانوں کو ماٹر شیلنگ کرکے تباہ کردیا۔۔ ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں ایک نوجوان شاہد احمد موچی کی لاش ایک باغ سے ملی ہے۔ضلع شوپیاں کے پنڈوشان علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مجاہدین محاصرہ تور کر نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک بھارتی فوجی سنجب داس سمیت کئی فوجی زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے اپنی ناکامی کا بدلہ ایک عام بے گناہ شہری سے لیا اور ظالمانہ کارروائی کرکے ایک عام شہری شعیب احمد گنائی ساکنہ ترکہ وانگام کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔شہید کے دیدار کے پورے علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا اس دوران علاقہ بھارت مخالف اور اسلام و آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

11 مئی 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں وقار بشیر بٹ اور شاہد اقبال پنڈت کو گرفتارکرلیا۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سالندر میں مجاہدین اور فوج کے درمیان معرکہ پیش آیا جس میں ایک مجاہد گلزار احمد گنائی ساکنہ وسن کھوئی پٹن نے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

12 مئی 2022 ء۔۔ضلع بڈگام میں تحصیل دفتر چاڈورہ کے ملازم راہل بٹ پردفتر کے احاطے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ ضلع بانڈی پور ہ میں ایک بھارتی پیرا ملٹری ”سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس“کا اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا۔ضلع اسلام آباد میں ایک آٹو رکشہ میں ایک شخص تحسین گل کو پُراسرار طور پرمردہ حالت میں پایا گیا۔

13 مئی 2022 ء۔۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے برار آرہ گام میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسرالطاف حسین بٹ،ایک استادمحمد مقبول حجام سمیت مزید تین سرکاری ملازمین کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری تحریک کی حمایت کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ضلع پلوامہ میں پولیس کانسٹیبل ریاض احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگیا۔

14 مئی 2022 ء۔۔ ضلع رام بن کے علاقے بانہال فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی روی کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود پرگولی مار کرخود کشی کرلی۔ضلع بارہمولہ کے رہمومہ علاقے میں بھارتی پولیس نے ایک نوجوان محمد شفیع کو بلاوجہ گرفتارکرلیا۔

15 مئی 2022 ء۔۔ ضلع بانہال کے ریاسی علاقے میں ایک لاپتہ نوجوان ریاض احمد وانی کی