مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونی معرکے

ضلع کشتواڑکے علاقے چھاترو سنگھ پورہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونریز جھڑپ
2 مجاہدین راہ حق میں شہید، سندیپ پانڈورنگ گائیکرسمیت9فوجی ہلاک ، کئی زخمی

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے ۔۔۔ایک درجن نوجوان گرفتار،متعدد جائیدادیں ضبط

ہمایوں قیصر

16 مئی2025 ۔۔۔ضلع راجوری کے بدھل راتھر منڈی پل کے قریب ایک 23 سالہ نوجوان ذہین شاہ کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
19 مئی 2025۔۔۔ بھارتی فوج نے ضلع پونچھ اور منڈی میں متعدد مقامات پر آزادی پسند کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی اس دوران گھروں میں موجود قیمتی اشیاء کو بھی ضبط کیاگیا ۔
19 مئی 2025 ۔۔۔بھارتی پولیس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے وادی کشمیر کےضلع شوپیاں کے علاقے ڈی کے پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران زاہد احمد اور انور خان نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
17 مئی 2025۔۔۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 63 سالہ نظربند محمد ایوب میرساکن صدربل سرینگر طبی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے معدے کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔یاد رہے محمد ایوب میر حق خود ارادیت کی جدوجہد کی پاداش میں گزشتہ 22برس سے بھارتی جیل میں قیدہیں ۔
20 مئی 2025 ۔۔۔بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے‘‘ نے بھارتی فوج کے ہمراہ ضلع پلوامہ میں پامپور کے علاقے فرستہ بل میں کالے قانون کے تحت اویس فیروز میر کی کئی مرلے کی زمین ضبط کر لی۔جبکہ بھارتی حکام نے ضلع بارہمولہ میں نوپورہ تجرکے رہائشی ارشد احمد تیلی اور سوپور کے علاقے ہارون کے فردوس احمد ڈار اور نذیر احمد ڈارکی 29مرلہ اراضی بھی ضبط کر لی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ مواد اپ لوڈ کرنے پرایک پروفیسرڈاکٹر عبدالوسیم اورخاتون صحافی آصفہ بشیرساکن کولگام کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی سائبر برانچ نے کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالوسیم اور صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کرنے کے بعد پروفیسر کوپولیس سٹیشن شیر گڑھی اورخاتون صحافی کو ویمن پولیس سٹیشن رام باغ بھیج دیا ۔ضلع کشتواڑکے علاقے چھاترو سنگھ پورہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونریز جھڑپ ہوئی جو دو دن تک جاری رہی ۔ مجاہدین کے ابتدائی حملے میں بھارتی فوجی سندیپ پانڈورنگ گائیکرسمیت9فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کے جھڑپ کے دوران دومجاہدین بھی شہید ہوئے ہیں۔حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہداء حول کو خراج عقیدت پیش کرنے اورفاتحہ خوانی میں شرکت کےلئےدرگاہ سرینگر شہداء مزار جانے سے روک دیا گیا۔ ضلع جموں کے سانبہ کے علاقے میںایک بھارتی فوجی اہلکار’ سنپانجی نگاراجو ‘نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔
25 مئی2025 ۔۔۔ضلع سانبہ میںایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بھارتی پولیس کا ایک افسر ہلاک اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر یوگ راج سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
26 مئی2025 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے علاقے آزاد گنج پل پربھارتی فوج کی گاڑی نے ایک اسکوٹی سوار عبدالغنی راتھرکوجان بوجھ کر ٹکر ماردی جس کے نتیجے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا ہے ۔ضلع پونچھ کے علاقے کلائی میںبھی بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک اورگاڑی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ضلع سرینگر میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے ایک نوعمر لڑکے 13سالہ عنایت احمد ساکن پلہ پورہ، گوری پورہ کی لاش علاقے نورباغ میں دریائے جہلم سے برآمد کرلی گئی۔ بھارتی فوج نے جموں کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ضلع کے دور دراز علاقوں میں فوج کے دو بریگیڈ تعینات کردئیے ہیں اور علاقے میںاپنا ایک موبائل نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ایک بریگیڈ کو سرتھل میں جبکہ دوسرے کو بلاور کے علاقے رام پور میں تعینات کیا گیا ہے۔
29 مئی 2025۔۔۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط مزید مضبوط کرنے کیلئے بھارتی فوج کی مزید581 کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔بھارتی حکومت نے ہندو امرناتھ یاترا کی آڑ میں ان کمپنیوں کو اس لئے اجازت دی تاکہ مقبوضہ علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول قائم کیا جاسکے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی نولااکھ سے زائد قابض فوجیوں کوتعینات کر رکھا ہے ۔ضلع شوپیاں کے علاقے باسکُچھن میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں عرفان بشیر اور عزیرا لاسلام کو ایک جھوٹے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔
30 مئی 2025 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میںایک حادثے کے دوران بھارتی پولیس کی ایک گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ضلع کشواڑ میں کے علاقے چھاترو میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے دانستہ طور پر 55سالہ خاتون حنیفہ بیگم کو ٹکر مار کر شہید کردیا۔اس درندگی کے خلاف اہل علاقہ نے زبردست احتجاج کیااورعوام نے اس موقعہ پر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
31 مئی2025۔۔۔ضلع کشتواڑمیں دوکشمیری نوجوانوںکو کالے قانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیاہے۔حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت رستم علی اور ارشد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوںمیں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔یادرہےبھارتی افواج نے 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ ترتعداد نوجوانوں کی ہےجنہیں بلاوجہ گرفتارکرنے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیاہے ۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ اہلکار محمد بشیرکی لاش پراسرار حالات میں پانی کے ایک ٹینکرسے برآمد ہوئی ہے۔
1 جون 2025۔۔۔ ضلع پونچھ کے سرن کوٹ سلیاں علاقے میںاعجاز احمد نامی نوجوان کوسوشل میڈیاکا غلط استعمال کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔
3 جون2025۔۔۔ ضلع بارہمولہ کے درد پورہ زالورہ کے علاقے میں بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن عبدالرزاق کے گھر پر چھاپہ مارااور ان کے گھر کی تلاشی لی ۔، پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ عبدالرزاق حجام کے گھر سے اہم دستاویزات، کتابیںاورموبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے۔بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں فاروق احمد ڈار کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
3 جون 2025۔۔۔قابض بھارتی انتظامیہ نے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین مسلم سرکاری ملازمین کو آزادی پسند تنظیموں سے تعلق کا جواز بنا کر برطرف کردیاہے۔سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیںجنہیںبرطرف کرنے کے بعدحکام نے جیلوں میں قید کر دیا ہے ۔یاد رہے بھارتی انتظامیہ نے 2019سے لیکر اب تک ایک سو سے زائد ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کردیا ہے ۔
4 جون 2025۔۔۔بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔30سالہ زبیراحمد بٹ کو ہندو انتہا پسندعناصر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بے دردی سے قتل کیا ہے ۔غمزدہ اہلخانہ اور مقامی لوگوں نےاس ظلم کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افرادکو کڑی سزا دی جائے۔
5 جون 2025۔۔۔ضلع پونچھ میں کے علاقے سرنکوٹ علاقے میںایک حادثے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل رخسارخان ہلاک ہوگیا۔
7 جون 2025۔۔قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوںکو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت اس سال بھی نہیں دی ۔ یاد رہے کہ 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔
9 جون 2025۔۔۔ضلع بارہمولہ کے گلمرگ علاقے میں ایک بھارتی فوجی لانس نائیک بنورلال سرن نے اپنی سروس رائفل سے خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔اس واقعہ سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی افواج کے اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر627ہوگئی ہے ۔
10 جون 2025 ۔۔۔ بدنام زمانہ تحقیقاتی ادرے اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)کے اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں محمد جمیل کے گھر پرچھاپہ مارااور تلاشی لی ،اس دوران اہلکاروں نے مکینوں کو ہراساں کیا اور مکان کے کاغذات ، بینک کی دستاویزات، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ضلع شوپیاں کے علاقہ نیو کالونی کے رہائشی33 سالہ نوجوان وسیم احمدکی لاش اہربل آبشارکے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔یاد رہے وسیم احمد کولگام کے علاقے سے کئی روز پہلے لاپتہ ہوگیا تھا ۔
11 جون 2025۔۔۔ ضلع رام بن میں کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت این آئی اے اور بھارتی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہد محمد سلیم کی ایک کنال اور ایک مرلہ زرعی زمین ضبط کرلی ہے ۔
13 جون 2025۔۔۔بھارتی نتظامیہ نے ضلع اسلام آ بادکے نوشہرہ، بجبہاڑہ میں شاہنواز نامی ایک ذہنی طور پر معذور شخص پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت گرفتارکرنے کے بعد جموں خطے کی کوٹ بلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔
14 جون 2025۔۔۔ ضلع سری نگر کے علاقے اتھواجن کے قریب دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
15 جون 2025۔۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے سرینگر علاقے میں پریشان حال والدین نےایران میں پھنسے1300 کشمیری طلباء کی واپسی کے لئے پریس کالونی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی انتظامیہ سے بچوں کی فوری واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے ایک دن پہلے اسرائیل نےاقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرکے ایران پر حملہ کیااس دوران ہزاروں میزائل گراکر فوجی تنصیبات اور سول آبادی کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو کافی مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا،حملے میں سینکڑوں لوگوں کی اموات ہوئی ہے جن میںاعلیٰ فوجی افسران اور سائنسدانوں سمیت بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ بڑی تعداد میں لو گ زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کشمیر ی طلباء بھی شامل ہیں۔