ہمایوں قیصر
6 ستمبر 2023 ۔۔۔مقبوضہ کشمیر ضلع ڈوڈہ کے علاقے میںNIA نے دو عام شہریوں فردوس احمد وانی اور خورشید احمد ملک کو ایک چھاپہ مار مہم کے دوران گرفتارکرلیا۔علاقے میںچند روز قبل بھارتی افواج کے ہمراہ NIA کے اہلکاروں نے ایک سرکاری آفیسر سمیت آٹھ افراد کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر گرفتارکرلیا۔بھارتی بدنام زمانہ این آئی اے نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے میں آٹھ حریت پسندوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے ان پر فرد جرم دائر کردی،ان میں محمد حسین خطیب،محمد امین،ذاکر حسین ،عبدالحئی ،ارشاد احمد ایتو،عطا محمد ،محمد شفیع اور ماجد حسین شامل ہیں۔ضلع پونچھ کے سائوجیاں علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوج کا ایک پورٹر مختار احمد اور اس کا گھوڑا زخمی ہوگیا۔
4 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع جموں کے ریاسی تولی چسانہ علاقے میںمجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران دو مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔ضلع بارہمولہ کے شرکواڑہ بس اسٹاپ پر بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران دو شہریوں توصیف رمضان اور معین امین کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔جبکہ بھارتی ایجنسی این آئی اے اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے گورسائی علاقے میں دواور نوجوان نثار احمد اور مشتاق حسین کو گرفتارکرکے جموں کے کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا۔پولیس نے سری نگر کے پانزی نارہ شالہ ٹینگ علاقے میںدریائے جہلم سے ایک غیر کشمیری باشندے محمد زبیر کی لاش برآمد کرلی ۔
11 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے پٹن تاپر چک علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران دونوجوانوںلطیف احمد ، شوکت احمد اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا۔
12 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکارزخمی ہوگئے،جھڑپ میں بھارتی فوج کاایک تربیت یافتہ کتا بھی ہلاک ہوگیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں دو مجاہدین بھی شہید ہوگئے ہیںتاہم اس کی تصدئق نہیں ہوسکی۔
13 ستمبر 2023 ۔۔۔ضلع اسلام آباد کے کوکرناگ گڈول علاقے میں مجاہدین نے گھات لگاکر بھارتی فوج پر زوردارحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک کرنل منپریت سنگھ،میجر اشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ ،لانس نائیک یوگیش ،پردیپ سنگھ سمیت آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،جبکہ چودہ بھارتی فوجی زخمی ہوئے ۔معرکہ کئی روز تک جاری رہا،بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر،ڈرونزاور راکٹ لانچر وں کا استعمال کیا۔بھارتی فوج نے سات دنوں کے آپریشن کے بعد ایک مجاہد کمانڈر عزیز خان اور اس کے ساتھی کوشہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
14 ستمبر 2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے پترارہ علاقے میں ایک وی ڈی سی ممبریشپال نے اپنی بیوی نیلم دیوی کو اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کرہلاک کردیا۔
18 ستمبر2023 ۔۔۔بھارتی پولیس نے ایک نوجوان ماجد حیدری ساکنہ سری نگر،توصیف النبی ،ریاض احمد اور ظہور کمال پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں کوٹ بھلوال اور جموں کی دوسری جیلوں میں منتقل کردیا۔کوکرناگ میں بھارتی فوج کے ہلاک فوجیوں پرتوہین آمیز تبصرہ کرنے پر پولیس نے ایک سوشل میڈیاصارف عرفان احمد کو گرفتارکرلیا۔
16 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔بھارتی فوج نے علاقے سے دو نوجوان کوبھی گرفتارکرلیا۔
17 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
23 ستمبر2023۔۔۔بھارتی فوج نے سری نگر کے نوہٹہ علاقے سے تلاشی مہم کے دوران دس نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کرلیاجبکہ اسلام آبادکے کوکرناگ علاقے میں دو شہید نوجوانوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان عاشق احمد خان ساکنہ پلوامہ کوبھی گرفتارکرلیا۔پٹن کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کے قریب بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران بلاوجہ ایک نوجوان کو گرفتارکیا گیا۔
24 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع ادھمپور کے لٹی علاقے میں نام نہاد ولیج دفاعی کمیٹی کے ممبر بابو رام نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ضلع کولگام کے مختلف علاقوں سے محاصروں کے دوران بھارتی فوج نے چھ نوجوانوں عادل حسین، سہیل احمد،اعتماد احمد،معراج احمد اورسبزار احمدکو بے بنیاد الزام لگا کرگرفتارکرلیاہے۔بھارتی فوج نے نوجوانوں سے اسلحہ وگولی بارود برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیاہے۔بھارتی فوج نے ایک روز قبل ضلع پلوامہ سے بھی ایک نوجوان عاشق احمد کو سوشل میڈیا پر تحریک آزادی کے حق میںپوسٹ اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
26 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران چارعام شہریوں کو گرفتارکرلیا،بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارشدگان سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
27 ستمبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی نائیک دھیراج زخمی ہوگیا۔ضلع اسلام آباد کے لارکی پورہ علاقے میں ایک پراسرار دھماکے کے نتیجے میں آٹھ غیر ریاستی باشندے زخمی ہوگئے ۔
30ستمبر2023 ۔۔۔ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے کے کمکڈی علاقے میںبھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں ہندو شرپسند عناصر نے ایک تعلیمی ادارے میں کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بناکر متعدد طلبہ کوشدید زخمی کردیا۔ ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں ایک پولیس ایس پی او امتیاز احمدنے اپنے بھائی کو زمین کے تنازعہ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔
1 اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔دوران جھڑپ بھارتی فوج نے ایک مجاہد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
3 اکتوبر2023۔۔۔ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی پیرا کمانڈوز زخمی ہوگئے۔سری نگر کے علاقے میں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ماجد رشید ہلاک ہوگیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرک میں ایک معروف نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ضلع جموں کے وویکانند چوک کے قریب ایک بھارتی فوجی سبھاش مراٹرائوکو پراسرارطورپر مردہ حالت میں پایا گیا۔جبکہ جموں کے کوٹ بھلوال جیل میںپولیس ہیڈ کانسٹیبل راکیش کمار پراسرار طورپر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے 158کنال اراضی بھارتی فوج کے حوالے کردی۔
4 اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع کولگام کے کجر علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جو چھ گھنٹوں تک جاری رہا۔معرکے کے دوران بھارتی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔جھڑپ میں حزب المجاہدین کے دو سرفروشوں باسط امین بٹ عرف حمزہ ساکن فرصل کولگام اور ثاقب احمد لون ولد محمد رجب عرف موسیٰ ساکن باووراکولگام نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔حزب قیادت نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
6 اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ایک بھارتی فوجی کیمپ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کے ایک میجر نے اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں تین آفیسروں سمیت چودہ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔فوجی آفیسر نے چار فوجی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا یا تھا۔ضلع اسلام آباد کے وترگام وانی ہامہ علاقے میں ایک نوجوان ساحل بشیر ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،ساحل بشیر چند روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔
10اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع شوپیاں کے آشی پورہ علاقے میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہدین معرفت مقبول اور جازم فاروق نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔جھڑپ کے دوران کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ضلع پلوامہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک دینی مدرسے کو مسمار کردیا ،مدرسے میں گذشتہ برس دو مجاہدین نے بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران پناہ لی تھی اور وہ لڑتے ہوئے شہیدہوگئے تھے ۔ضلع لداخ کے مائونٹ کون علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار دب کرہلاک ہوگیا جبکہ تین اہلکار لاپتہ ہوگئے۔
11 اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع پونچھ کے علاقے میںگذشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والانوجوان یاسر نذیرجموں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔پونچھ کے ضلع منکوٹ علاقے میں ایک بھارتی فوجی امرت پال سنگھ ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی سروس رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
12 اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران ایک نوجوان مدثراحمد بٹ کو مجاہد تنظیم کا رکن قراردے کر گرفتارکرلیا۔
15اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے سرحدی علاقے نوشہرہ کلسیان میں گشت کے دوران ایک بھارتی فوجی گروچرن سنگھ بارودی سرنگ کے دھماکے میںشدید زخمی ہوگیا۔
٭٭٭