مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان معرکے

ہمایوں قیصر

16اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع ادھمپور کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود پرگولی مار کر خود کشی کرلی۔
17اکتوبر2023 ۔۔۔ ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع کے علاقوں مانی ہال، الورہ اور ڈی کے پورہ میں تلاشی مہم کے دوران ایک نوجوان بلال احمد شاہ ولد میراق شاہ ساکنہ قاضی گنڈ کو گرفتارکرلیا۔
18اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری میںکے بگلہ علاقے میں ہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ، وشوا ہندو پریشداور بجرنگ دل کے علاہ بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ولیج ڈیفنس گارڈز مسلم جوڑے محمد اعظم اور ان کی اہلیہ گلزار بیگم کوقتل کردیا۔ماضی میں بھی یہ ہندوتنظیمیںمسلمانوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں انجام دینے میں ملوث رہی ہیں۔ ضلع سرینگر کے علاقے بمنہ میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جبکہ اسی علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے دو نوجوان سید مہران اور حنان کوزخمی کردیا۔
19اکتوبر2023 ۔۔۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل راجندر یادیو نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ایک بھارتی فوجی سوروکمار فائرنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔
21اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ نورپورہ میںایک حریت کارکن فیروز گنائی کی ایک کنال اور 15مرلہ کی باغات کی اراضی کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیاہے۔واضح رہے کہ فیروز گنائی کئی سال قبل بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے سے تنگ آکر مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے تھے۔
22اکتوبر2023 ۔۔۔ ضلع شوپیاں کے علاقے وچی میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکار جے پرکاش کوپُراسرر طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایاگیا۔
23اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں بھارتی فوج نے دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہوئے ،ایک جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کردو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
24اکتوبر2023 ۔۔۔ آرمڈ پولیس کی ساتویں بٹالین سے وابستہ انسپکٹر 48 گوردیپ سنگھ جموں شہر کے مضافات میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر میں اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع گاندربل کے علاقے کنگن باری گنیون میں محمد اشرف کسانہ نامی شخص لاپتہکی لاش کنگن کے پاورکنال سے برآمد کرلی گئی۔ ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں کوریگام کے مقام پر پولیس کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل گئیجس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

25اکتوبر2023 ۔۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں قائم بھارتی فوج کے کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ضلع بارہمولہ کے سوپورتھانے میں تعینات سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) طاہر احمد ڈار گزشتہ روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا۔
29اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع کپواڑہ کے جمگنڈ علاقے میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران ایک مجاہدکو فائرنگ کرکے شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ضلع سرینگر کے عید گاہ علاقے میں ایک کارروائی کے دوران مجاہدین نے بھارتی پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے کے دوران وادی نیلم کے سوناڑعلاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ عام شہریوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے پانچ افراد مجاہدین تھے اور کارروائی کرنے کی غرض سے سرحد عبور کرچکے تھے ،شہداء کے رشتہ داروں نے بھارتی فوج کے بیان کومسترد کردیااور شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد جڑی بوٹیوں کے تلاش میں غلطی سے سرحد پارکرگئے تھے۔
30اکتوبر2023 ۔۔۔ ضلع بارہمولہ کے ڈانگر علاقے میں بھارتی فوجیوں نے دوکشمیری نوجوانوں کومجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے تمچی نوپورہ میں ایک غیر کشمیری باشندے مکیش کمار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
31اکتوبر2023 ۔۔۔ضلع بارہمولہ کے وائلو کرالپورہ علاقے مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

1نومبر2023 ۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیرمیں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ ترین واقعے میں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک اور جائیداد ضبط کرلی۔یاد رہے ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکر کو 2019میں اسی گھر میں مجاہدین نے ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا تھاجبکہ تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ جھڑپ میں تین مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتھا۔ضلع پونچھ کے پھگواڑی علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کے3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام میںبھارتی فوج نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔۔بھارتی فوج کے اہلکاروں نے حریت رہنماء عبدالصمد انقلابی اور دیگر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔
2نومبر2023 ۔۔۔ ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ایک اور شہری کا مکان ضبط کر لیا۔ انتظامیہ نے ضلع کے علاقے بیگ پورہ میں آزاد احمد تیلی نامی شہری کا گھر ضبط کیا۔ آزاداحمد پر مجاہد ین کے ساتھ روابط رکھنے اور انہیں اپنا گھر بطور پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
4نومبر2023 ۔۔۔ ضلع بانڈی پورہ کے بنیاری علاقے میں ایک لاپتہ شخص منظور احمد خان کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے۔منظور احمد ایک ماہ قبل علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے بھارتی فوج کے ہمراہ جموںخطے کے ضلع پونچھ میں محمدحافظ نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران بھارتی فوج کے گھر کے سامان کوتوڑپھوڑ کرکے نقصان پہنچایا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کو مسلسل چوتھے جمعہ کو بھی بند رکھا اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ئوںمیر واعظ عمر فاروق،مسرورعبا س انصاری اور معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی کو بھی گھر میں نظربند رکھااور انہیں عوامی اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہیں دی۔بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ٹکر مارکرایک نوجوان منظور احمد وانی ساکنہ بڈگام کوشہید کردیا۔
6نومبر2023 ۔۔۔ضلع کولگام کے موہی پورہ علاقے میں ایک بھارتی پولیس کی گاڑی سڑک حادثے کے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
7نومبر2023 ۔۔۔ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے سرینگر کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند دو کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ایس آئی اے نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے سعودی عرب اور مسقط عمان سے فنڈز اکٹھے کرنے کے الزام پر سرینگر کے رہائشی دانش احمد کول اور فیضان اشتیاق خرادی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نائیک روہن پٹیل ڈیوٹی کو دوران پُراسرار طورمردہ حالت میں پایا گیا۔
8نومبر2023 ۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کروادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکے دوران لوگوں کے الیکٹرانک آلات اور بنک دستاویزات ضبط کی گئیں۔
9نومبر2023 ۔۔۔ ضلع پلوامہ کے کتھوہلان علاقے میں مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میںایک مجاہد میسر احمد ڈار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔جھڑپ کے دوران کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ایک بھارتی فوجی نے خودپر اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکرخودکشی کرلی۔بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں اور جموں اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 12نوجوان گرفتار کر لیے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سحران بشیر، عبید نذیر، عمر امین، حذیف شبیر، ناصر فاروق شوکت بٹ اور دیگر شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر کالا قانون ’’یو اے پی اے ‘‘ لاگو کیا گیاہے۔
10نومبر2023 ۔۔۔ ضلع کولگام کے قاضی گنڈعلاقے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کر لی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 584 ہو گئی یبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ایک یتیم خانے سے کم از کم اٹھارہ بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔چلڈرن ویلفیئر کمیٹی سرینگر کی ایک ٹیم کے دورہ کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ بیمنہ کے علاقے نندریش کالونی میں المسکین ٹرسٹ کے نام سے چلنے والے یتیم خانے سے حیران کن طور پر اٹھارہ بچے لاپتہ ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کو مسلسل پانچویں جمعہ بھی مقفل رکھا اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران لوگوں کو خوف و دہشت کانشانہ بنایا گیا۔
11نومبر2023 ۔۔۔ ضلع پلوامہ پاریگام علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کی ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ فوجیوں نے علاقے کے مختلف مقامات پر گولیاں بھی چلائیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔۔ضلع ڈوڈہ کے علاقے ٹھٹھری میں بھارتی فوج کی گاڑی نے دانستہ طور پر ایک موٹر سائیکل سوار محمد اسلم دیدارکو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد اسلم اور اس کا دوست محمد شریف زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال ڈوڈہ لے جایا گیا جہاں محمد اسلم دیدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے. بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے ضلع شوپیاں میں ایک شہری کے مکان کی تلاشی لی۔ پولیس نے ضلع کے علاقے راولپورہ میں یعقوب شاہ کے ایک غیر رہائشی مکاں کی تلاشی کی۔ پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یعقو ب ایک عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ ہے۔
14نومبر2023 ۔۔۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔این آئی اے نے ضلع کے علاقے کرالپورہ میں ایک کشمیری کی زیر ملکیت ایک کنال اور ساڑھے 16 مرلے اراضی ضبط کر لی ہے۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کشمیری کی جائیداد کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے گلزار پورہ کے رہائشی بختاور احمد کے ایک دو منزلہ مکان کو بھی ضبط کرلیاہے۔
15نومبر2023 ۔۔۔ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے دوکشمیری نوجوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں چارج شیٹ دائرکی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھکے سرنکوٹ علاقے میں دو نوجوانوںاعجاز احمد اور گلشن احمد کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فورسز سرینگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کوہراساں کیااور سامان کی توـڑپھوڑ کی۔ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میںدومجاہدین شہیدہوگئے۔

17نومبر2023 ۔۔۔ضلع راجوری کے بہرو ٹے بدھل علاقے میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران ایک مجاہد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع کولگام کے علاقے سمنو میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خون ریز معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مجاہدین سمیر احمد شیخ ولد فاروق احمد ساکنہ چک چولہن شوپیان،دانش احمد ٹھوکرولد عبدالحمیدساکنہ چکورہ شوپیاں،حنظلہ یعقوب شاہ ولد محمد یعقو ب ساکنہ راول پورہ شوپیاں،عبید احمد پڈرولد ولی محمدساکنہ چکورہ شوپیاں اور یاسر بٹ ولد بلال احمد ساکنہ وانپورہ کولگام نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے ماٹر شیلنگ کرکے دومکانوں کو خاکستر کردیا۔
٭٭٭