مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان معرکے

ہمایوں قیصر

17اپریل 2024 ۔۔۔ضلع جموں کے علاقے سنجوان میں ایک بھارتی فوجی اہلکارسکھوندر سنگھ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔ضلع راجور ی کے علاقے تلیاں نوشہرہ میں ایک فوجی کیمپ کے اندر ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کرنے کے دوران ایک شہری امرت سنگھ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔علاقے کے لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جموں ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند کردی۔ بجبہاڑہ
18 اپریل 2024۔۔۔ضلع اسلام آبادکے علاقے بجبہاڑہ میں نامعلوم افراد نے ایک غیر کشمیری دکاندارراجہ شاہ ساکن بِہار کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میںتلاشی مہم کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے پالپورہ میںایک بائیس سال کے نوجوان جنید احمد میرکو پراسرار طورپرمردہ پایا گیاہے۔
19 اپریل 2024۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی انتظامیہ نے ایک کشمیری سرکاری ملازم جاوید احمد صوفی کو الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر معطل کر دیا ہے۔
20 اپریل2024۔۔۔ ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں دریائے جہلم سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی ۔ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میںڈیوٹی پر تعینات بھارتی فوج کا ایک اہلکارمنیر احمد حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہلاک ہو گیا۔
21 اپریل 2024 ۔۔۔ بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے علاقے ہری بدھامیںمحاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک سکول ہیڈ ماسٹر قمرالدین سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
22 اپریل 2024 ۔۔ بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے (NIA)نے بھارتی فوج اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر شہر میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے۔ فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور لوگوں کو اس مہم کے دوران ہراساںکیا۔
24 اپریل 2024 ۔۔۔ بھارتی فوج نے راجوری اوربانڈی پورہ اضلاع میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران 100سے زائدافرادکو گرفتارکرلیاہے۔بانڈی پورہ میں فوجی آپریشن کے دوران گرفتارشدگان میں سے درجنوں افراد کو بھارتی فوجیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ دوروز سے جاری تلاشی کارروائی کے دوران 67افراد کو گرفتارکرنے کا اعتراف کیاہے۔ یاد رہے دو روز قبل ضلع میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاتھا۔
25 اپریل 2024 ۔۔۔ سرینگر شہر سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء فردوس احمد شاہ کو گرفتار کر لیاہے۔ حریت رہنما فردوس احمد شاہ کو بھارتی پولیس نے سرینگرشہر کے علاقے آبی گذر میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ انہیں سرینگر سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان فاروق احمد ساکنہ اوڑی کو گرفتار کر لیاہے۔ بھارتی فوج نے نوجوان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ضلع بارہمولہ کے سوپور نوپورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مجاہد سیف اللہ سمیت دو مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کردیاہے ۔جھڑپ کے دوران متعدد بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے علاقے میں ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے عام لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فاروق احمد ڈار نامی نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے تورنا اوڑی میںایک سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں مزید 4کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں عدالتی احکامات پر کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔علاقہ کرال گنڈ میں ممتاز احمد خواجہ کی دس مرلے زمین، بھدرہ پائین میں لطیف احمد بٹ کی سولہ مرلے،آشی پورہ میں مشتاق احمد میر کی ایک کنال اور 2 مرلے اورضلع کپواڑہ کے علاقے کھائی پورہ میں غلام نبی گنائی کی ایک کنال زمین ضبط کی گئی ہے۔

26 اپریل 2024۔۔۔ ضلع پلوامہ میں ہندوتوا جماعتوں آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے ایک مسجد کو نقصان پہنچایا جبکہ قرآن پاک اور ایک مزار کی بے حرمتی کی کوشش کی۔آر ایس ایس ،بی جے پی ارکان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے ڈاڈسر ترال میں مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور مسجد میں موجود قرآن پاک اور مسجد کے قریب واقع ایک مزار کی بے حرمتی کی کوشش کی۔
28 اپریل 2024 ۔۔۔ضلع پونچھ سے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 28سالہ لاپتہ نوجوان امتیاز احمد جو تحصیل منڈی کے دونوگام کا رہائشی تھاجو 23اپریل سے لاپتہ تھا۔
29 اپریل 2024 ۔۔۔ضلع ادھم پور کے ایک دور افتادہ علاقے بسنت گڑھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی)کا ایک اہلکارہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ ضلع میں بسنت گڑھ کے علاقے پنارا میں اس وقت پیش آیا جب وی ڈی جی اہلکار پولیس اہلکاروںکے ہمراہ جنگل کے علاقے میں گشت کررہے تھے۔نامعلوم مسلح افراد نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںایک وی ڈی جی اہلکار محمد شریف ولد عبدالرحمٰن ساکن کھنیڈرام نگر ہلاک ہوگیا۔
2 مئی 2024۔۔۔ضلع سانبہ کے ریگل علاقے میں بھارتی فوج نے ایک ظالمانہ کارروائی کے دوران علاقے میں ایک جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کر ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرا گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے۔ ضلع بارہمولہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیرپولیس نے ضلع کے علاقے اوڑی کے رہائشی ادریس احمد کی چھ کنال دس مرلہ اراضی ضبط کی ہے ۔
3 مئی2024۔۔۔ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کے گائوں پنج گرین کے رہائشی عبدالحمید خان کی جائیداد ایس آئی اے نے کالے قانون کے تحت ضبط کرلی ہے۔جائیداد ضبط کرنے کا جواز پیش کرنے کیلئے ایس آئی اے نے دعویٰ کیاہے کہ عبدالحمید آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
4 مئی 2024 ۔۔۔ ضلع پونچھ کے سرن کوٹ علاقے ششی دھرمیں مجاہدین نے بھارتی فضائیہ کی دوگاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں (وکی پھہادے) سمیت بھارتی فوج چھ اہلکار موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں ایک درجن اہلکار خمی ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے ضلع سانبہ میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)لاگوکردیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت تحصیل رام گڑھ کے علاقے شہزاد پور کے رہائشی رادھے شام اور تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے چوہالہ کوٹھے کے رہائشی شیو دیال کے طور پر کی گئی ہے۔ضلع اسلام آباد کے علاقے ویری ناگ بٹہ گنڈ علاقے میں ایک فوجی گاڑی کھائی میںجاگری جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 9دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے بانڈی پورہ، شوپیاں، پونچھ، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔قابض بھارتی فوجی تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروںمیں گھس کو خواتین ، بچوں سمیت مکینوںکو سخت ہراساںکیا اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کی۔ ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار راہول کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔
5 مئی 2024۔۔۔ ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میںبھارتی فوج نے ایک تلاشی مہم کے دوران دو نوجوانوںظفر آزاد گنائی اور عامر احمد نامی نوجوانوں ساکن موتجان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس نے نوجوانوںکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
6 مئی 2024۔۔۔ بدنام بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع پونچھ میں بھارتی پولیس کے ہمراہ دیگوار تروان اور کھاری کرمارہ کے علاقوں میں محمد ارشد اور محمد لیاقت کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کر کے انہیں ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ضلع پونچھ کے علاقوں شاہستار، گرسائی، سنائی، شیندرا ،سرنکوٹ اور مینڈھرکے ساتھ ساتھ راجوری، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

ضلع راجوری کے دھنور جرالاںعلاقے میں موبائل فون پر ’’ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک‘‘ ایپلی کیشن کا استعمال کرنے پر ایک شہری مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے نے بانڈی پورہ، بارہمولہ اور پونچھ اضلاع میں6 اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر نے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس کے ہمراہ بانڈی پور، سوپور اور علاقے اوڑی میں محمد عمر میر، حاشر رفیق پرے اور محمد جمیل شیر گوجری ،محمد اقبال خان کی رہائش گاہوں پر نوٹسز چسپاں کردئیے گئے۔ضلع راجوری میں موبائل فون پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)ایپلی کیشن استعمال کرنے پر ایک اور کشمیری کوگرفتار کرلیا ہے۔

7 مئی 2024۔۔۔ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میںمجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کمانڈر باسط احمد ڈار سمیت تین مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا جبکہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران ماٹر شیلنگ کرکے ایک مکان کو خاکسترکردیا ۔
8 مئی2024۔۔۔ ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک نوجوان آصف احمد ملک جسے بھارتی پولیس نے31جنوری 2020کو ایک جھوٹے مقدے میں گرفتار کیاتھا،کی چھ مختلف مقامات پرجائیدادیں ضبط کی ہیں۔
9 مئی 2024۔۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں حریت کارکنوں محمد عالم بٹ، محمد یوسف خواجہ، شبیر احمد گکھڑ اور ذاکر حسین میر کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
10 مئی 2024۔۔ ضلع راجوری کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ضلع ادھم پورکے علاقے میں ہیڈ کانسٹیبل رنجیت سنگھ نے تھانہ کے اندر اپنے کمرے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔ ضلع رام بن کے علاقے بووالی بازار میں ایک 30 سالہ شخص شکور احمد عرف بلہ کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
11 مئی 2024۔۔۔ ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں صہیب اقبال اور طفیل یوسف کو بھارتی پولیس نے ملک چک کراسنگ پر ایک تلاشی کارروائی کے دوران گرفتارکرلیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کا تعلق عسکری تنظیم کے ساتھ ہے۔
12 مئی 2024 ۔۔۔ بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے پتھوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان کوگرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اس کو ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ سے ایک13سالہ لڑکا رفاقت حسین ساکنہ راجوری لاپتہ ہو گیا ہے۔
13 مئی 2024 ۔۔۔ضلع راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میںایک شہری محمد کبیرکو پُراسرار طور حالت میں مردہ پایا گیا۔اہل خانہ، رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حراستی قتل کا ایک اورواقعہ قراردیاہے۔
14 مئی 2024۔۔ ضلع بارہمولہ ضلع کے علاقے اوڑی میں محمد عارف اور محمد بشیر کی ایک کنال اور 11مرلہ اراضی پر قبضہ کر لیا ۔ بھارتی فوج نے بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے کے ہمراہ اسلام آباد، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کارروائیاں کیں اورحریت پسند کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لئے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ایس آئی اے نے بھارتی فورسز کے ساتھ ملکرجنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ایس آئی اے نے ان کارروائیوں کے دوران آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو گرفتارکیاگیا۔

15 مئی 2024۔۔۔قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع سانبہ میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے گجر بکروال برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے کم از کم 20 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور مسلم گجر برادری سے تعلق رکھنے والے کم از کم 40 مکانات مسمار کر دیے ہیں۔ ضلع کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی لی اور مکینوں کو ہراساں کیا۔
٭٭٭
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر مجاہدین کا گھات لگا کر حملہ۔۔
6 بھارتی فوجی ہلاک ،12 اہلکار زخمی