مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین خونی معرکے ‍‍‍

ہمایوں قیصر

16فروری 2022 ء۔۔ سری نگر کے بمنہ علاقے کے قریب ایک نجی کارکوبھارتی فوج کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اقبال آباد بمنہ کے امتیاز احمد شاہ کی اہلیہ صبیہ یاسمین زخمی ہو گئی۔سرینگر میں بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران میدان پورہ سرینگر کے بشارت احمد پامپوری، درویش کدل سرینگرکے عادل شفیع بٹ، باغ سندر پائین کے مزمل فیاض صوفی اور میدان پورہ سرینگر کے عادل مشتاق میرکو گرفتارکرلیا۔ بھارتی پولیس نے ان پرالزام لگایا ہے کہ وہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔

ضلع بڈگام کے علاقے ماگام ایک بھارتی فوجی اہلکار نے مردم شمار ی کے دوران ایک گھرمیں زبردستی داخل ہو کرگھر والوں کی مارپیٹ کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

17 فروری 2022ء۔۔مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جماعت اسلامی کے امیر عبد الحمید فیاض اور تنظیم کے دیگر پانچ ارکان عبدالسلام ڈگہ، پیر عبدالرشید، مظفر جان، طارق احمد ہارون اور محمد یوسف شیخ کو گرفتارکرلیا۔مقبوضہ کشمیر کے جموں علاقے نگروٹہ میں بھارتی فوج کے سپاہی بسواجیت گوگائی نے فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پرگولی مارکر خودکشی کی۔سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے نزدیک غلام محمد ڈار ساکنہ سنوار کی لاش برآمد کرلی گئی۔

18 فروری2022 ء۔۔ سرینگر میں کے علاقے خواجہ بازار میں مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ضلع کپواڑہ کا رہائشی مشتاق احمد میرکی لاش بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور کے علاقے میں ایک کھیت سے پراسرار حالت میں برآمد کرلی گئی۔مشتاق احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ وہ کئی برس سے فیروز پور میں شالیں فروخت کر رہا تھا۔

19 فروری2022 ء۔۔ ضلع شوپیاں کے علاقے چیرہ مرگ زینہ پورہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مجاہدقیوم احمد ڈار ساکنہ کاکہ پورہ پلوامہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران سنتوش یادیو اور رومت چاون سمیت چاربھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس دوران بھارتی فوج نے مکان مالک گوہر احمد کا گھر مارٹر شیلنگ کرکے تباہ کردیا۔ سرینگر کے علاقے عیدگاہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ گرفتار نوجوان ایک عسکریت پسندہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے رہمو سے ایک نوجوان عرفان احمد ڈار کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے نوجوان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے۔ ضلع پونچھ کے علاقے سوکڈ بگیال دھرا میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک 12 سالہ جمیلہ نامی بچی شدید زخمی ہوگئی۔

20 فروری 2022 ء۔۔ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان عادل احمد بٹ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

21 فروری2022ء۔۔ضلع بارہمولہ کے سوپور سنگرامہ علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک بھارتی فوجی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان بشیر احمد وانی کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکیا۔ ضلع لہہ کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

22 فروری 2022 ء۔۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آلوسہ میں بھارتی فوج نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان دانش احمد شاہ کو مجاہد تنظیم کا کارکن قراردے کر گرفتارکرلیا۔

23 فروری2022 ء۔۔ضلع بارہمولہ کے زہانپورہ علاقہ میں بھارتی فوج نے دونوجوانوں امتیاز احمد اور منیر احمد کو بلاوجہ گرفتارکرلیا۔جبکہ شوپیاں کے علاقے میں بھی بھارتی فوج نے دو نوجوان عاقب مشتاق لون اور عامر امین صوفی کوایک تنظیم کے ساتھ بطور بالائی ورکر کام کرنے کے الزام میں گرفتارکیا۔

24 فروری2022 ء۔۔ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین مزمل احمد میر ولدعبدالحمید میر ساکنہ چھتری پورہ شوپیاں اور ثاقت ایوب ولدمحمد ایوب وگے ساکنہ امشی پورہ شوپیاں نے مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔بھارتی فوج نے معرکے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک عام شہری شکیل احمد خان ولد عبدالرحیم خان ساکن امشی پورہ کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے ماٹر شیلنگ کرکے ایک مکان کو بھی تباہ کیا۔سری نگر کے علاقے میں ایک فوجی بنکر گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

25 فروری 2022 ء۔۔ضلع کشتواڑ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محمد شفیع بکروال،فرید احمد،اسماعیل احمد اور زبیر احمد کو مجاہدین کے ساتھ بطور بالائی ورکر کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک نوجوان لطیف احمد راتھر بھی لاپتہ ہوگیا ہے،لطیف احمد کے گھر والوں نے سری نگر پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی دھرنا بھی دیا تاہم کسی بھی قسم کی کوئی جانکاری لطیف احمد کے بارے میں نہیں دی گئی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے مسلسل 30ویں ہفتے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی فوجیوں نے بڈگام، بارہمولہ اور کشتواڑ اضلاع سے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڈگام کے علاقے آرتھ میں دو نوجوانوں کو اور ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے ایک اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈول دھر میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔بھارت فوج نے گرفتارشدگان کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا۔

26 فروری 2022 ء۔۔ ضلع کپواڑہ میں پولیس نے مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں رشید احمد پیر اور عادل حسین شاہ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے لولاب سے گرفتار کیا۔

27 فروری 2022 ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ شاہد احمد ٹھوکرساکنہ ضلع شوپیاں نوسی پورہ کیگام کو پولیس نے گرفتا کرلیا اور ان پر ایک مجاہد تنظیم کیساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

28 فروری 2022 ء۔۔ مقبوضہ کشمیرکے سرینگر علاقے میں مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بھارتی فوج نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی نوجوان ذیشان کو غلطی سے سرحد پار کرنے کے دوران گرفتارکیا ہے۔

یکممارچ 2022 ء۔۔ سرینگر کے علاقے سنت نگر میں بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو بلاوجہ گرفتارکرلیا۔

2 مارچ 2022 ء۔۔ضلع کولگام کے کولپورہ سندو علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پنچ محمد یعقوب ڈار کواپنی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سرینگرکے علاقے صنعت نگر میں قائم کیمپ میں ڈیوٹی کے دوران ایک بھارتی فوجی کانسٹیبل آنند لال نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

3 مارچ 2022 ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے قاضی گنڈ علاقے میں (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ جموں شہر میں گولف کورس سدھرا کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

4 مارچ 2022 ء۔۔ ضلع شوپیا ں میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اشفاق احمد ڈار، ندیم رفیق راتھر اور رؤف مشتاق نجار نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھڈپورہ میں ایک چوکی سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کو مجاہد تنظیم کے کارکن قراردے دیا ہے۔ ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے بھارتی فوج نے ایک نوجوان ابرار احمدگوجری ساکنہ آزاد گنج بارہمولہ کوایک تلاشی مہم کے دوران فائرنگ کرکے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ ان پرفوج پرسنگ بازی کرنے کا الزام عائد کیاگیا۔

5 مارچ2022 ء۔۔سری نگر کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی پانے کمار ائیر پورٹ جاتے ہوئے راستے میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے دوران ہی ہلاک ہوگیا۔

6 مارچ2022 ء۔۔ سرینگر کے علاقے امیرا کدل میں ایک پُر اسرارگرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں 28افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک ستر سال کے بزرگ محمد اسلم مخدومی ساکنہ مخدوم صاحب نوہٹہ سری نگر اور ایک سولہ سالہ بچی رافعہ نذیر ساکنہ درگاہ سری نگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔بھارتی فوج نے دو نوجوانوں محمد بارک اور فاضل نبی صوفی کو گرینیڈ حملے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ گاندر بل اور پلوامہ کے اضلاع میں پولیس نے محمد الطاف وانی نامی نوجوان ساکنہ شوپیاں کو ضلع گاندر بل کے علاقے ناگ بل میں ایک ناکے پر گرفتار کیا،پولیس نے نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزا م عائد کیا جبکہ اسی الزام میں پلوامہ کے علاقے میں بھی پولیس نے عمر فارو ق ڈار، منظور ملک، ارشاد احمد لون اور افنان جاوید خان نامی نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ضلع بارہمولہ کے لڈورہ علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے ایک خاتون کی لاش برآمدکرلی گئی۔

7 مارچ 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک بھارتی فوجی موہت نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ضلع پلوامہ میں پولیس نے عاقب منظور بٹ، مدثر احمد بٹ، غلام محمد آہنگر اور وارث بشیر نجار نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان مجاہد تنظیموں کے کارکن ہیں جبکہ بارہمولہ کے نادی ہل علاقے میں ایک نوجوان فردوس احمد وانی ساکنہ چک سر ی پٹن کو بھی اسی الزام میں بھارتی فوج نے گرفتارکرلیا۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔این آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ پٹن، پلوامہ اور شوپیان کے اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔ اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا۔ ضلع بانڈی پورہ کے آرہگاممیں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کرکھیت میں جاگری جس میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ پلوامہ کے علاقے میں بھارتی فوج و پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرکارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت واگام کے عامر نذیر ہازر اورچنار باغ پلوامہ کے سہیل احمد بٹ اور ناصر حسین کے طور پرہوئی ہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔

9 مارچ 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کھنموہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرپنج سمیر احمد بٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ضلع اودھمپور کے سلاتھیاچوک میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ایک بھارتی پورٹر کھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

10 مارچ2022 ء۔۔ضلع پلوامہ کے نائینہ علاقے میں فوج اور مجاہدین کے درمیان ایک خونریزمعرکہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین شاہد احمد خان ولد غلام محی الدین خان ساکنہ بٹہ پورہ اور فیاض احمد شیخ ولد غلام رسول ساکنہ شاہ پورہ گاندربل نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران پانچ بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔سری نگر کے حضرت بل علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک مجاہد حیدر بھائی لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی ایک خاتون بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔ضلع شوپیاں کی رہائشی ستر سالہ خدیجہ بدھ کی شام نئی دلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو سٹیشن سے لاپتہ ہوئی۔لاپتہ بھارتی فوجی سمیر احمد کی لاش ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ سے برآمد ہوئی۔ فوجی منگل کو ضلع کے علاقے لوکی پورہ میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو ا تھا۔

11 مارچ 2022 ء۔۔ضلع کولگام کے علاقے میں معلوم افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔بھارتی فوج نے علاقے میں تین نوجوانوں کو سرپنچ کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ جبکہ قابض فوج نے بھارت مخالف نعرے لگانے پر چار نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔رفاقت علی، مظفر حسین، محمد عباس اور مدثر کے خلاف گزشتہ برس اگست میں سرینگر کے علاقے گنڈ حسی بٹ میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھارت مخالف نعرے لگانے پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی پولیس اہلکار سینئر گریڈ کانسٹیبل افطار احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہو گیا۔حادثے میں ہیلی کاپٹرکا پائلٹ ہلاک جبکہ دوسر پائٹ زخمی ہو گیا۔خیال رہے بھارتی فوج کے پاس 200 چیتا ہیلی کاپٹروں کا بیڑا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں 30 سے زائد حادثے ہو چکے ہیں، جن میں 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے۔

12 مارچ2022 ء۔۔ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے پینسٹھ سال کے بزرگ عبدالغنی بٹ نامی شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو کشمیریوں افشاں پرویز جرابی اور توحید لطیف صوفی کے خلاف نئی دہلی میں کالے قانون اے اے پی اے کی دفعات کے تحت فرد جرم داخل کردی گئی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے چیو ہ کلاں میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہدین کمال بھائی جٹ اور عاقب مشتاق عرف حیدرنے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاجبکہ ضلع گاندر بل کے علاقے نونار علاقے میں بھی ایک فوج اور مجاہدین کے درمیان ایک مدبھیڑ ہوئی جس میں ایک مجاہد عادل احمد خان نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پالیا۔ضلع کپواڑہ کے علاقے راجورکے نیچہامہ علاقے میں فوج اور مجاہدین کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس میں داد شجاعت دیتے ہوئے ایک مجاہدسہیل احمد گنائی ساکنہ توری گام کولگام نے جام شہادت پی لیا۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مدرسے کو سیل کر دیا۔ضلع شوپیاں میں ایک کارروائی کے دوران مجاہدین نے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ضلع شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فوج نے دو نوجوانوں رخسار صادق ٹھوکر اورعامر احمددیوان کو بھارتی فوج پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

13 مارچ2022 ء۔۔بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں ایک تلاشی مہم کے دوران چار نوجوانوں امتیاز احمدراتھر، نصیر احمد ملک، رئیس احمد شیخ اور یاور رشید گنائی کو ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ضلع اسلام آباد کے بجبہارہ علاقے میں دریائے جہلم سے ایک نوجوان شوکت احمد گورسی ساکنہ کوکر ناگ کی لاش برآمدکرلی گئی۔بھدرواہ جیل میں ایل پی جی سلنڈر میں دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے چندنواری بونیار کے قریب دریا ئے جہلم سے ایک 31 سالہ خاتون کی ملی جوآزاد پورہ بونیارسے لاپتہ ہوئی تھی۔

14 مارچ2022 ء۔۔ضلع پلوامہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان ابرار بشیر کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بڈگام علاقے کھاگ میں ایک بھارتی فوجی کے قتل کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

15 مارچ2022 ء۔۔ بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ سوپورقصبے کی اقبال مارکیٹ کے قریب واقع سی آر پی ایف کیمپ میں آگ لگنے سے کیمپ کی کئی بارکیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ ضلع پلوامہ کے علاقے چرسو علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مجاہد اویس احمد راجہ ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ سبحان پورہ نے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

٭٭٭