مجاہدین اور بھارتی فون کے درمیان خونی معرکے۔۔۔

ہمایوں قیصر

16مئی 2022 ء۔۔ ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی پولیس نے ایک خاتون سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیموں سے وابستہ عسکریت پسند قراردیا ہے۔گرفتار نوجوانوں کی شناخت عارف اعجاز، اعجاز احمد ریشی،شارق احمد لون، ریاض احمد میر،غلام محمد وازہ، مقصود احمد ملک اور شیما شفیع وازہ کے طور پر کی گئی ہے۔

17 مئی 2022ء۔۔بارہمولہ قصبے میں نامعلوم افراد کی طرف سے شراب کی ایک دکان پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔

18مئی 2022 ء۔۔ ضلع بڈگام کے نصراللہ پورہ علاقے میں ایک کم عمر لڑکا تنویر حسین لاپتہ ہوگیاجبکہ چاند پورہ علاقے میں بھارتی پولیس نے مجاہدین کی معاونت کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں زاہد احمد شیخ اور ساحل بشیرڈار کو گرفتارکرلیا۔

19 مئی2022 ء۔۔ضلع بارہمولہ کے علاقے میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملے کے الزام میں بھارتی فوج نے پانچ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

20 مئی 2022 ء۔۔ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نے ایک مجاہد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

22 مئی2022۔۔ ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں ایک ٹینکر کی ٹکر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

23 مئی2022۔۔ سرینگرکے علاقے چھانہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ضلع اسلام آبادکی قاضی گنڈ علاقے میں ایک حادثے کے دوران ایک بھارتی فوج کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع بارہمولہ کے پٹن گوشہ بگ علاقے میں ایک سرپنچ کے قتل کے الزام میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں نور محمد یتو،محمد رفیق پرے اورعاشق حسین پرے کو گرفتارکرلیا جبکہ کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک نوجوان کو مجاہد ین کے ساتھ کام کرنے جھوٹے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

24 مئی 2022۔ ضلع پلوامہ کے ترال کے علاقوں واگڈ، پستونہ،سید آباد اورآریپل سے بھارتی فوج نے واگڈ سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد ڈار، اشفاق احمد ڈاراور منظور احمد ڈار، پستونہ کے فیاض احمد راتھراور وسیم احمد بٹ،سید آباد کے شبیر احمد راتھراورمحمد لطیف راتھراورآری پل کے شیراز احمد میر کو گرفتارکرلیا۔سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ مسلح افراد نے سرینگر میں صورہ کے علاقے آنچار میں پولیس اہلکار سیف اللہ قادری پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے اس کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران بھارتی فوج نے عام شہریوں پر بھی فائرنگ کی جس میں تین عام شہری زخمی ہوگئے۔

25 مئی2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے پتری گام علاقے میں این آئی اے کے اہلکاروں نے عابد احمد میر نامی نوجوان کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو تحریک آزادی کشمیرمیں قائدانہ کرداراداکرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی اس خبر کو سنتے ہی سری نگر کے مائسمہ علاقے میں عوام کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔بھارتی فوج نے عوام کو منتشر کرنے کے لئے وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے منکوٹ سیکٹر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی این کے اجے کمارفوجی زخمی ہوگیا۔

26 مئی 2022 ء۔۔ضلع کپوارہ کے علاقے جم گنڈ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تین مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری علاقے میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران تین مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی جانبدارانہ اور غیر منصفانہ سزا کے خلاف سرینگر کے کئی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بیشتر دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔شہر کے مائسمہ، آبی گزر، لال چوک اور ڈاؤن ٹاؤن علاقوں میں دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز مائسمہ اور سری نگر کے دیگر علاقوں میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جسکے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑہیں ہوئی تھیں۔بھارتی پولیس نے مائسمہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 19 نوجوانوں کو بھارت مخالف نعرے بازی اور مظاہروں کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

28 مئی2022 ء۔۔ضلع اسلام آباد کے علاقے شتی پورہ بجبہاڑہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہدین اشفاق احمد گنائی ولد فاروق احمد گنائی ساکنہ شالگام سری گفوارہ اور یاور ایوب ڈارولد محمد ایوب ڈار ساکنہ ڈوگری پورہ اونتی پورہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔ ضلع گاندربل علاقے گڈورہ میں دھان کے کھیت سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی۔ ضلع راجوری کے علاقے تھانہ منڈی کے رہائشی وقار حسین بھٹی کو بھارتی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ واضح رہے کہ وقار بھٹی سوشل میڈیا پر اور بھارتی چینلوں پر اپنے مباحثوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے اٹھورا بالا سے محمد سلیم خان نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ علاقے کے خطے لداخ میں بھارتی فوجیوں سے بھری گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں گر گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔

29 مئی2022 ء۔۔ضلع پلوامہ کے علاقے گڈی پورہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مجاہد عابداحمد شاہ ولد مرحوم مشتاق احمد شاہ ساکنہ منگہامہ پلوامہ اورثاقب آزاد صوفی ولد آزاد صوفی ساکنہ امشی پورہ شوپیاں نے بہادری کے ساتھ بھارتی فوج کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔بھارتی فوج نے کمین گاہ کے طور پرکئے گئے نذیر احمد میر کے ایک مکان کو مارٹر شیلنگ کرکے تباہ کردیا۔ ڈوڈہ میں بگلیہار پاور پراجیکٹ میں تعینات بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ہیڈ کانسٹیبل ایک ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ دانش ملہا نامی اہلکار نے بریفنگکے دوران جوانوں کو قتل کرنے کے ارادے سے فائرنگ کیجس سے ایک ہیڈ کانسٹیبل سریندر کمار زخمی ہو گیا۔

30 مئی2022 ء۔۔ کولگام کے علاقے گوپال پورہ کے ہائی اسکول میں ایک خاتون ٹیچررجنی بالاپرنامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

31 مئی 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کے گاؤں راج پورہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین عمر احمد سہہ عرف خالد سیف اللہ ولد محمد یوسف ساکنہ ٹکرو شوپیاں اور شاہد احمد راتھر ساکنہ لاور ترال پلوامہ نے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا۔پونچھ کے علاقے سوجیان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔ ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے ایک بھارتی فوجی گلشن رائے نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کی۔جموں کے رام بن علاقے میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان بشارت وانی کو ہندومذہب کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

یکم جون2022 ء۔۔ ضلع شوپیاں کے علاقے کیگام میں ایک شہری فاروق احمد شیخ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی اہلکار شیو شنکرپُراسرارطور پر ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں ایک سپیشل پولیس افسر سبھاش چندر کی لاش پُراسرارحالت میں اسکے گھر سے قریبا سو میڑ دور سے برآمد ہوئی۔

2 جون 2022 ء۔۔ ضلع کولگام کے علاقے ارہہ میں بینک کے منیجروجے کمار پرنامعلوم افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ ضلع شوپیاں کے علاقے سیڈو میں مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران ایک گاڑی میں بم نصب کیاجو عین اس وقت پھٹ پڑا جب فوجی اہلکار اس میں سوار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں نائیک پروین سنگھ سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور درجن کے قریب اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں دلخوش نامی غیر ریاستی ہندو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ہندو شہری زخمی ہوگیا۔

3 جون 2022 ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے کپرن ریشی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیاجو پوری رات جاری رہا۔معرکے کے نتیجے میں حزب کمانڈر نثار احمد کھانڈے عرف عمر حیات ولد غلام قادر ساکنہ ویری ناگ اسلام آباد جو 25سال سے بھارتی فوج کے خلاف برسر پیکار تھے نے بہادری کے ساتھ بھارتی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔اس دوران بھارتی فوج نے عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں تین شہری زخمی ہوگئے۔ضلع شوپیاں کے علاقے میں ایک دھماکے کے دوران دو غیر ریاستی ہندو زخمی ہوگئے۔

4 جون 2022 ء۔۔ ضلع کشتواڑ کے علاقے میں بھارتی فوج نے حزب سے وابستہ ایک مجاہد طالب حسین کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ایک نوجوان محمد عرفان بٹ ساکنہ واگورہ کو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹکے تحت گرفتار کرلیا۔

5 جون 2022 ء۔۔ بھارتی پولیس نے جموں خطے کے رام بن اور ادھمپور اضلاع محمد رمضان سہیل،ضلع ڈوڈہ میں خورشید احمد اور دھانی،بھدرواہ کے رہائشی نثار احمد خان کو مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتارکیا۔

6 جون 2022 ء۔۔ضلع کپواڑہ کے علاقے نتنوسہ کنڈی علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک معرکہ پیش آیا جس میں مجاہدطفیل احمد اوراشتیاق احمد لون ساکنہ ترال نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے کے زالورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج میں ایک مدبھیڑ ہوئی جس میں مجاہد حنظلہ نے آخری سانس تک بھارتی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد مصدق عادل آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔ مصدق عادل تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما تھے۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے والے حریت پسند رہنما تھے۔

7 جون 2022 ء۔۔ ضلع شوپیاں کے علاقے سیڈو میں پولیس نے شوکت احمد شیخ اور پرویز احمد لون سمیت چار نوجوانوں کو علاقے میں ایک دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ضلع شوپیاں کے بڑی مرگ آلورہ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں حزب کمانڈر ڈاکٹرندیم احمد راتھرعر ف کامران ولد عبدالرحمن ساکنہ اشموجی کولگام نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید کشمیر یونیورسٹی میں ویٹرنری سائنس کے بیچلر کے طالب علم رہ چکے ہیں۔شہید کو تنظیم کی اعلیٰ قیادت نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

8 جون 2022 ء۔۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصروں اور تلاشی مہموں کے دوران درجنوں عام شہریوں کو بلاوجہ گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔

9 جون 2022 ء۔۔ضلع بڈگام کے سُرسیار علاقے میں ایک نوجوان لطیف احمد تیلی ساکنہ چاڈورہ کی لاش پُر اسرار طور پربرآمد کرلی گئی جبکہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں محمد اشرف ملک نامی شخص کی لاش پولیس نے برآمدکی۔ضلع اسلام آباد کر سرگفوارہ علاقے میں ایک بھارتی فوجی کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی اپنے ہی اہلکار کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

10 جون 2022 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بھارتی فوج نے مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں عبدالرحمان میر اور زاہد بشیر ساکنہ نہالپورہ کو گرفتارکرلیاجبکہ سوپور گُرسیر علاقے میں ایک ناکے پر بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو پکڑ کر فوجی کیمپ منتقل کردیا۔ضلع بڈگام میں بے بنیاد الزام لگاکر بھارتی فوج نے دوشہریوں مدثر اعجاز ساکنہ حیدر پورہ اور سید منتہا معراج ساکنہ اومپورہ کو حراست میں لے لیا۔

11جون 2022 ء۔۔ضلع کولگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں مجاہد راسخ احمد گنائی ولد محمد امین گنائی ساکنہ سوچ کولگام نے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔سری نگر کے علاقے میں ایک یوٹیوبرفیصل احمد وانی کو گستاخ بھارتی بی جے پی ترجمان نپورشرماکے خلاف ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

12 جون 2022 ء۔۔ ضلع بارہ مولہ کے گلمرگ علاقے میں ایک بھارتی فوجی لوکندرا سنگھ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں ایک دھماکہ کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک مدبھیڑ ہوئی جس کے نتیجے میں تین مجاہدین جنید احمد شیر گجری ساکنہ گڈورہ پلوامہ،فاضل احمد بٹ دربگام پلوامہ اور عرفان احمد ملک ساکنہ پلوامہ نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سرینگر کے علاقے پالپورہ میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران ایک مجاہد عادل احمد پرے ساکنہ گاندربل نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا۔دوران جھڑپ میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ضلع اسلام آبادکے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک تلاشی مہم کے دوران راحیل احمد ملک اور شبیر احمد راتھر کو گرفتارکرلیا۔

13 جون 2022 ء۔۔ سرینگر کے علاقے بمنہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس میں دو مجاہدین عبداللہ گوجری اور عادل حسین میرساکنہ اسلام آباد نے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران پانچ بھارتی فوجی بھی مضروب ہوئے۔مقبوضہکشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ قصبوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو جاری رہا جبکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور ایک اور رہنما نوین کمار جندل کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمدؐکے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف جموں شہر میں پرامن احتجاج کیا گیا۔علاقے میں بھارتی پولیس نے عادل غفور گنائی کو بے بنیاد الزام لگا کر گرفتارکرلیا۔ضلع جموں کے بھدروہ علاقے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف ایک پرامن احتجاج کے دوران بھارتی فوج نے نو عام شہریوں کو گرفتارکرلیا۔سرینگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بھارتی فوج نے تین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

14 جون 2022 ء۔۔ بارہمولہ کے سوپورعلاقے میں ایک بھارتی فوجی گورپریت سنگھ اچانک ڈیوٹی کے دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں پولیس نے ایک کشمیری شہری کو جنید عطامحمد عطاساکنہ ڈوڈہ کے نام فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیاہے۔

15 جون 2022 ء۔۔ضلع شوپیاں کے علاقے کنجی کولرعلاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین معرکہ پیش آیا جس میں دو مجاہدین جان محمد لون ساکنہ براری پورہ شوپیاں اور طفیل نذیر گنائی نے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہارہ پادشاہی باغ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی پولیس کی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ضلع پلوامہ کے اگلر سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہد عبدالحمید المعروف لیاقت حسین مظفر آباد میں انتقال کرگئے۔ عبدالحمید نے نوے کی دہائی میں مقبوضہ جموں وکشمیر سے آزاد جموں وکشمیر کی طرف ہجرت کی تھی۔ عبدالحمید نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کے لئے وقف کردی تھی۔عوام کی بڑی تعداد نے ان کے جنازے میں شرکت کی۔انہیں لنگر پورہ مظفرآباد میں سپردخاک کیا گیا۔

٭٭٭