17 اپریل2023 ء۔۔مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیرکنٹرول اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بارہمولہ ضلع میں دوکشمیری نوجوانوں نثار احمد اور ہلال احمد شیخ (جوپہلے ہی جاںبحق ہو چکاہے )کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی گئی ہے۔
18اپریل2023 ء۔۔ ضلع کشتواڑ کے ٹھاکری کے علاقے میں ایک وی ڈی سی ممبر نے اپنی رائفل سے اپنی بیوی ،اپنی بیٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی زخمی ہوئیں اور بعد میں خود پر فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی۔ضلع رام بن کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک تاجرطارق احمد کو گرفتارکرلیا اور اس سے دس لاکھ کے قریب نقدی بھی چھین لی ۔کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔
19اپریل 2023ء۔۔ضلع پونچھ کے علاقے میں ایک دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
20اپریل 2023 ء۔۔ ضلع پونچھ کے راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی علاقے میں مجاہدین نے بھارتی فوج کی ایک کانوائے پرگھات لگا کرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن بھارتی فوجی موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک آفیسر سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ۔آگ لگنے سے بھارتی فوج کی کئی گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
21 اپریل 2023 ء۔۔ضلع ریاسی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔
22 اپریل 2023۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا۔
23اپریل2023 ء۔ بھارتی فوجیوں نے پونچھ اورراجوری اضلاع میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چالیس افرادسے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔مقبوضہ کشمیرکے باندی پورہ علاقے میں ایک نوجوان بشیر احمد چیچی ساکنہ بینلی پورہ آلوسہ لاپتہ ہوگیا ۔
24 اپریل2023 ء۔۔ضلع اسلام آباد کے مرہامہ بجبہارہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شہری عاقب احمد ڈار کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ضلع ادھم پور سے ایک نوجوان محمد فاروق لاپتہ ہو گیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میںعیدالفطر کے موقع پر جموں خطے کے ضلع بھدرواہ میںعوام نے اسلام کا سبز ہلالی پرچم لہرایا اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدید عہد کیاگیا۔
25 اپریل2023ء۔۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع بڈگام اور سری نگر کے علاقے میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے پابند سلاسل دو بیٹوں سید شاہد یوسف اورسید شکیل احمد کی دو جائیدادیںضبط کرلیں ہیں۔ ضلع کولگام میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے ہلاک ہوگیاہے۔سی آر پی ایف ، بھارتی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام پر پانچ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ان میں غیر قانونی طور پرنظربند عامر مشتاق ڈار، قابل رشید ڈار اور عاقب جمال بٹ شامل ہیں۔ضلع پلوامہ کی ایک این آئی اے عدالت نے کشمیری حریت پسندوں عاشق احمدنینگرو اور ریاض احمد ڈار کو اشتہاری قراردیا ہے جن کے خلاف جدوجہد آزادی کشمیر میں کرداراداکرنے پرمقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میںبھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میںدونوجوانوںپر بھارتی پولیس نے محمد رفیع اور غلام قادر پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکردیا جو اس وقت کٹھوعہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں نظربندہیں۔ ضلع بڈگام میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’ این آئی اے ‘‘نے انسانی حقوق حقوق کے معروف کشمیری علمبردار خرم پرویز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈنڈوسہ میں خرم پرویز کے دفترکی تلاشی لی۔ بھارتی فوج نے سوپور قصبے سے کم از کم ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔نوجوانوں کو قصبے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی کانفرنس منعقد کرنے کے خلاف دارلحکومت مظفرا ٓباد میںپاسبان حریت نے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
26اپریل 2023 ء۔۔ بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور پونچھ اضلاع سے دو بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان فاروق احمد وانی کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ہایگام کے مقام پر ایک ناکے سے گرفتار کیا۔ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک اور نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع پونچھ اور راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 50سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے ضلع کشتواڑمیں 23نوجوانوں کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔
27 اپریل 2023 ء۔۔ بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی ہے جبکہ وسیم راجہ لون اور محمد عمر میر نای نوجوانوں کے خلاف ضلع بارہمولہ کی این آئی اے عدالت میں فرد جرم دائر کی۔ پولیس نے وسیم اور عمر کو نومبر 2022 میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔پولیس نے ان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا تھا۔
29 اپریل2023 ء۔۔ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں ایک نوجوان امان ایاز خان لاپتہ ہوگیا۔ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے والدسردارعبدالحمید اوراس کے بیٹے محمد عباس ساکنہ پولس آزاد کشمیر کو گرفتارکرلیا۔ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ پزلپورہ علاقے میں بھارتی فوج نے ایک تلاشی مہم کے دوران ایک نوجوان خورشید احمد بٹ ساکنہ تارتھپورہ امرگڈھ کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ضلع راجوری میں آج ایک سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ ضلع میں ڈنگنن نالہ کے قریب فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں دو فوجیوں پرم ویر شرما اور سدھیر کمار کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی فوجیوں کو راجوری کے فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
30 اپریل 2023 ۔۔ضلع راجوری میں ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کردیا ہے۔پولیس نے وقار حسین بجران نامی شخص پر کالا قانون لاگو کردیا ہے جو ضلع کی تحصیل تھنہ منڈی کے گاؤں بھنگائی کا رہائشی ہے۔پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی نظربندی کاجواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص مجاہدین کے لئے کام کرتا تھا۔ بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک عالم دین سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 200سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے دوران ان پرشدید تشدد کیا، جن میں سے جموں کے علاقے بھٹنڈی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اگرچہ بھارتی فورسز نے اس واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور میڈیا کے ساتھ خبریں شیئر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن معتبر ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ مل کرضلع پونچھ کے علاقے بھٹنڈی سے مولوی منظور احمدکو ایک مدرسے سے گرفتار کرلیاتھا اور بعد میں انہیں حراست کے دوران مار مار کر شہید کردیا۔
یکم مئی2023ء ۔۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں ایک خاتون پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔
2 مئی2023 ء۔۔ ضلع شوپیاں میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج ، پولیس اورپیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تنویر احمد وانی نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے درم ڈورہ کیگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر متعدد گھروں کی تلاشی لی۔این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر حریت رہنمائوں بشمول یاسمین راجہ اور ایک درجن سے زائدحریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
03 مئی2023۔۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میںدواور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مڑھل میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک بھارتی پولیس اہلکار نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ انہیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے شہید کیا گیاہے۔
3 مئی2023 ۔۔ضلع بارہمولہ کے کریری کے علاقے وانی گام پٹن بالا میں ایک جعلی مقابلیمیں بھارتی فوج نے دو نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔ ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع کے ریلوے سٹیشن پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔
4 مئی2023۔۔۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ضلع کے علاقے مروہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹوں اور ایک ایوی ایشن ٹیکنیشن سمیت تین اہلکار سوار تھے جو شدید زخمی ہو گئے۔ بعدازاں ایوی ایشن ٹیکنیشن پبللا انیل کمانڈنگ ہسپتال اودھمپور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہلاک ہوگیا۔
5 مئی2023ء۔۔ ضلع پلوامہ میں دو اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری و پولیس اہلکاروں نے بشیر احمد اور گلزار احمد نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کاجواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ ضلع راجوری ایک بارودی کارروائی کے دوران مجاہدین نے ایک بھارتی فوجی گاڑی کو اڑادیاجس کے نتیجے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت متعدداہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بی جے پی حکومت نے ضلع ریاسی کے علاقے مہور میںایک ٹیچر محمد اشرف شیخ کا مکان گرا دیا۔ ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کنڈی کے جنگلات میں فوجی آپریشن کے دوران جھڑپ شروع ہوئی ہے۔بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایکانسپکٹر ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں ایک کارروائی کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ بارہمولہ اور راجوری اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا۔فوجیوں نے بارہمولہ کے علاقے کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔ فوجیوں نے راجوری کے علاقے کیساری میں جاری فوجی آپریشن میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کیساری میں ایک دھماکے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں بھارتی فوج آپریشن جاری تھا۔ان تازہ شہادتوںکے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
6 مئی2023 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان اشفا ق احمد وانی ساکنہ آریگام کو بارود سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
7 مئی 2023 ء۔۔ضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے میں ایک کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر سی سی ٹی وے کیمرے نصب کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوجی نوجوان کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ نوجوان کے اہلخانہ نے قابض فوجیوں کی لاپرواہی اور غفلت کے خلاف شدید احتجاج اور مجرم فوجیوںکو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ نوجوان کی شناخت دانش خضر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ سوپور کے علاقے بادام باغ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران بالائی ورکر رفیق احمد خان ساکنہ درگہ مولہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔بھارتی فوج نے رفیق احمد خان پر الزام عائد کردیا کہ وہ حزب المجاہدین کے سات بطور بالائی ورکر کام کرتاہے۔
8 مئی 2022 ء۔۔ ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ضلع اسلام آباد کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور تاثیر احمد ملہ ساکنہ بارہمولہ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
10مئی2023 ء۔۔بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے میں دوکشمیری نوجوانوں کوجدوجہد آزادی سے منسلک کرکے گرفتار کر لیاہے۔این آئی اے نے دولت علی مغل اور اسحاق پالا کی غیر منقولہ جائیدادیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضلع شوپیاں کے علاقے ہرمن میں ضبط کی گئی۔جبکہ اسحاق اس وقت آگرہ سینٹرل جیل میں قید ہے۔ این آئی اے کے مطابق اس مقدمے میں گرفتا ر کئے گئے دیگر کشمیریوں میں دانش غلام لون، سہیل احمد بٹ اور فیروز احمد لون شامل ہیں جنہیں گرفتار کر کے ان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔جبکہ دوسرے مقدمے میں این آئی اے فیاض احمد ماگرے کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے جو اس وقت ہریانہ کی ڈسٹرکٹ جیل جھجرمیں قید ہے۔بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے بڑھتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات کے دوران غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مسلمان شہری کو گائے کی خرید و فروخت کے الزام میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔گرفتار کئے گئے مسلمان کی شناخت یاسر حسین کے طورپر ہوئی ہے، جو تحصیل بھدروہ کے گائوں بہانی شرکی کا رہائشی ہے۔تحریک آزاد ی کے رہنما غلام نبی شیخ سرینگر میں وفات پا گئے ہیں۔غلام نبی شیخ کی عمر تقریباً 80برس تھی۔ وہ آزادی پسند تنظیم محاذ آزادی کے ساتھ وابستہ تھے۔
12 مئی2023۔۔ بھارتی ایجنسی نے سری نگر ایئرپورٹ سے ایک کشمیری نوجوان دانش احمد کو گرفتار کرلیا۔ایس آئی اے نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیاجانے والا نوجوان آزادی کی حامی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
13 مئی 2023 ء۔۔ایس آئی یو کے اہلکاروں نے ضلع راجوری کے بانہال اور رامسو کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں ہراساں کیا۔ انہوں نے مکینوںسے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ بھی چھین لیے۔ ضلع بارہمولہ کے اوڑی کمل کوٹ علاقے میں مجاہدین کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں قابض بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوگیا۔بھارتی فوج نے اس دوران ایک مجاہد کو شہیدکرنے کا دعویٰ کیا۔بھارتی فوج نے علاقے میں ایک ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون پروین فاطمہ ساکنہ ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔یاد رہے پروین فاطمہ غلطی سے جڑی بوٹیوں کی تلاش میںسے سرحد پار کرگئی تھی۔
14 مئی2023ء۔۔ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے آزادکشمیر کے شہری محمد عثمان ساکنہ کوٹلی کو گرفتارکرلیا۔
15 مئی2023ء۔۔ضلع راجوری سے ایک 41سالہ غیر کشمیری شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔سرینگر میں گروپ 20کے اجلاس سے قبل بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ضلع شوپیاں میں ایک غیر کشمیری مزدور مردہ حالت میںپایا گیاہے۔ ضلع اسلام آباد میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت میں دوبے گناہ کشمیریوں شاہین اختر اور بون ڈیلگام کے رہائشی عمر نذیر بٹ کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فردجرم دائر کی۔ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہندوتوا غنڈوں نے طالب علم حسیب احمد ساکنہ بھدروہ سمیت کئی مسلمان طلبا پر حملہ کرکے انہیںزخمی کردیا۔
٭٭٭