مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر مجاہدین اور بھارتی افواج میں جھڑپیں
ہمایوں قیصر
16 دسمبر 2021 ء۔۔ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کا کشمیری طالب علم توصیف احمد وانی ساکنہ پلوامہ علاقہ بٹہ پورہ، راولپنڈی میں ایک سڑک حادثے میں جانبحق ہو گیا۔
17 دسمبر 2021 ء۔۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو ان کی ہلاک ہونے کے فوراً بعد جنگی مجرم’قرار دینے پرحاجی پبلک سکول کی سابق خاتون ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا۔سری نگر کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار شرون کمار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ضلع کولگام کے علاقے کدر میں ایک سڑک حادثے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے افسر سمیت سی آر پی ایف کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسراپنے ہی ساتھی فوجی کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
18 دسمبر 2021 ء۔۔ پروفیسر عبدالمجید ڈار طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ عبدالمجید ڈار نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کی وجہ سے 1990 کے اوائل میں مقبوضہ علاقے کے ضلع بڈگام کے علاقے آری پانتھنسے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد ہجرت کی تھی۔ضلع پونچھ کے علاقے میں ایک دریا سے ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
19دسمبر2021 ء۔۔ ضلع پلوامہ مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی پولیس کی پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
19 دسمبر, 2021 ء۔۔۔ضلع سری نگر ہرون میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مجاہد سیف اللہ نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا۔ضلع کولگام کے علاقے میں ایک نوجوان فیروز احمد ذرگر ساکنہ قیموہ اسلام آباد کو ایک جھوٹے الزام میں گرفتارکرلیا۔
ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی لانس نائیک دبوک واڑبالاجی کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کانسٹیبل نے ضلع گاندربل کے علاقے گنڈ میں اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
20 دسمبر 2021 ء۔۔بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے میں دو نوجوانوں عمر رمضان اورجاوید احمد ملہ کو مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں ایک بھارتی فوجی(آجش کے)مائن دھماکہ کے دوران زخمی ہوگیا۔
21 دسمبر2021 ء۔۔بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے علاقے سانبورہ سے تعلق رکھنے والے زبیر گل، عادل فیاض گنائی اورباسط علی او رکونی بل پانپور کے شاہد نبی پنڈت کو گرفتارکیاہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔ سرینگر کے علاقے صورہ میں مجاہدین اوربھارتی پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران ایک مجاہد زخمی ہوگیا۔ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور امرگڑھ بائی پاس پر ذہنی طور پر معذور شخص عبدالمجید نجارکو جان بوجھ کر ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیف آر گنائزرشکیل احمد بٹ کو بھارتی فوج نے گرفتارکردیا۔
22دسمبر 2021 ء۔۔ضلع اسلام آباد کے بجھبہارہ علاقے میں مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی پولیس آفیسر(اے ایس آئی) پر پولیس سٹیشن کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی ہتھلنگا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 20 سالہ لڑکی اپنے پاؤں سے محروم ہو گئی۔معصومہ بانو نامی لڑکی اپنے گھر کے قریب ریوڑ چرا رہی تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کی وجہ سے اسکا پا ؤں ضائع ہوگیا۔سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پنتالیس سالہ شخص رؤف احمد ہلاک ہوگیا۔
24دسمبر 2021 ء۔۔ بھارتی پولیس نے بڈگام میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے عمران مجید ماگرے اور عاقب امین راتھر کو ضلع کے علاقے چاڈورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ کارکن قرار دی۔ ضلع اسلام آبادکے علاقے آرونی علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک جھڑپ ہوئی جس میں مجاہد شہزاد احمدسہہ ولد بشیر احمدسہہ ساکنہ سہپورہ کولگام نے دشمن کی سرینڈر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید نے بھارتی فوج کے خلاف کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے شہدائے شوپیاں اور آرونی اسلام آباد کے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔سری نگر کے رینہ واری علاقے میں گذشتہ ہفتہ پولیس اہلکار ایک کار حادثہ میں زخمی ہوا تھا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔
25دسمبر 2021 ء۔۔ضلع شوپیاں کے علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مجاہدین سجاد احمد چک ساکنہ براری پورہ اور راجہ باسط یعقوب ساکنہ اچھن لتر پلوامہ نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
26 دسمبر 2021 ء۔۔ ضلع ترال کے علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں داد شجاعت دیتے ہوئے راہی رسول بٹ ساکنہ ڈاڈسرا اور مجاہد ندیم نذیر بٹ ساکنہ ترال نے جام شہادت نوش کیا۔اسی روز ایک الگ معرکے میں ضلع کولگام کے سریگفوارہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج میں مدبھیڑ ہوئی جس میں ایک مجاہد فہیم بٹ ساکنہ اسلام آباد نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ضلع پلوامہ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک کارروائی کے دوران پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں کئی بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
27 دسمبر 2021 ء۔۔ضلع اسلام آباد سے ایک 65 سالہ شخص غلام محمد گنائی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ضلع پلوامہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتا ر کرلیا ہے۔پولیس نے عادل علی ور آصف گلزار نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اچھن اور حاجی در پورہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان ایک مجاہد تنظیم کے کارکن ہیں۔
28دسمبر 2021ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے نوگام شاہ آباد ڈورو علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین مجاہدین کمانڈرمفتی الطاف حسین قاسمی ساکنہ ڈورو اسلام آباد،نصیر احمد ساکنہ ڈورو اسلام آباد اور غازی بھائی ساکنہ کشتواڑ نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ ضلع کولگام کے علاقے میں ایک الگ معرکے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں تین مجاہدین عزیر احمد ساکنہ مرہامہ،محمد شفیع ڈار ساکنہ ترال اور شاہد بھائی نے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
30 دسمبر 2021 ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے ویری ناگ علاقے میں ایک نوجوان اعجاز احمد وگے کو پُرا سرار طور پر مردہ پایا گیا۔اعجاز احمد گذشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ تھا۔
31 دسمبر2022 ء۔۔سری نگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان ارسلان فیروز کوجوانوں کو تنظیموں میں بھرتی کرنے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا۔ان کے گھر والوں ارسلان فیروز گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج کیا اور بھارتی فوج کے دعوے کو مسترد کردیا۔ سری نگر کے پانتھہ چوک علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مجاہد سہیل احمد راتھر سمیت تین مجاہدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔فائرنگ کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

یکم جنوری2022 ء۔۔ ضلع کپواڑہ کے کیرن جمہ گنڈ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مجاہد محمد شبیر ملک نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
2 جنوری 2022 ء۔۔ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک 45 سالہ شخص رمیز احمد بیگ ساکنہ کنڈی بارہمولہ کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
3 جنوری2022 ء۔۔ سری نگر کے کرن نگر علاقے میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنے فوجی کیمپ کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود پرگولی مار کر خودکشی کی۔جموں کے ارینہ سیکٹر میں غلطی سے سرحدپار کرنے والے پاکستانی باشندے کو بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔سری نگر کے شالیمارباغ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مجاہد محمد سلیم پرے ساکنہ حاجن بانڈی پورہ نے داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ شالیمار باغ کے نزدیک گاسو علاقے میں صرف ایک گھنٹے کے بعد ایک اور جھڑپ جو مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ہوئی جس میں ایک اور مجاہد حافظ حمز ہ نے آخری گولی تک بھارتی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔حاجن بانڈی پورہ کے علاقے میں سلیم پرے کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی مرد و خواتین سمیت سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
4جنوری2022 ء۔۔ ضلع کولگام کے اوکی علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں دو مجاہدین اسلام عامر احمد وانی ولد عبدالستارساکنہ عالم گنج شوپیاں اور مجاہد سمیر احمد شیخ ولد فاروق احمد ساکنہ تکن پلوامہ نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ اوکی میں شدید سردی، بارش اور برف باری کے باوجود لوگوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
5 جنوری2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین مدبھیڑ ہوئی جس میں مجاہد میر اویس ساکنہ پلوامہ اور طلحہ یاسر سمیت تین مجاہدین نے داد شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے”سٹریٹجک ایریاز‘‘کے نام پر گلمرگ میں مزید 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی قابض فوج کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع راجوری میں ایک حادثے میں بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں (بی ایس ایف) کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
6 جنوری2022 ء۔۔ ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مجاہد وسیم احمد میر ولد غلام قادر میر ساکنہ نوگام سری نگر سمیت تین مجاہدین لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی آفیسر بھی زخمی ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوران سہیل قادر کھانڈے ساکنہ ترال،سہیل مشتاق ساکنہ نکلورہ،باسط بلال مکایا اور عمار نصیر نائیکوجبکہ ڈوڈہ کے علاقے میں فرید احمد نائیکواور غلام حسین ساکنہ گندنا کوگرفتار کر لیا۔
7 جنوری2022 ء۔۔ ضلع ڈوڈہ کے رام بن علاقے میں ایک پولیس گاری گہری کھائی جاگری جس کے نتیجے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
8 جنوری2022 ء۔۔ بھارتی پولیس نے ایک کشمیری صحافی سجادگل کو سرینگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اپنے ایک عزیز کی شہادت کے بعد اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی طرف سے بھارت مخالف مظاہرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا۔
9جنوری2022 ء۔۔ضلع کولگام کے حسن پورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہد ین عمادمظفر وانی ساکنہ آریگام پلوامہ اور عبدالرشید ٹھوکرساکنہ حسن پورہ کولگام نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
10 جنوری2022 ء۔۔بھارتی حکام نے لندن اور سعودی عرب میں مقیم انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔
11 جنوری2022 ء۔۔ ضلع پونچھ کے ٹوٹہ گلی علاقے میں بھارتی فوجی گاڑی نے ایک سول بس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سات شہری زخمی ہوگئے۔کپواڑہ کے علاقے کچھل کیرن میں ایک بھارتی فوجی حوالدار گرجیت سنگھنے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
12 جنوری2022 ء۔۔ضلع کولگام کے پاری ون علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مجاہد بابر بھائی نے بہاری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ میں بھارتی فوجی روہیت چب موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے انتقامی کارروائی کے دوران شہریوں پرفائرنگ کی جس میں تین عام شہری زخمی ہوگئے۔کولگام کے ہی بچرو علاقے میں عبدالرؤف ولدعبدالغنی راتھر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔
13 جنوری2022 ء۔ جموں شہر کے مضافاتی علاقے روپ نگر علاقے میں گجربکروال مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ قابض انتظامیہ نے سردیوں میں بغیر کسی نوٹس کے بستی کے لوگوں کو اپنے گھروں سے محروم کردیا۔
14 جنوری2022 ء۔بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کو سری نگر میں گرفتار کر لیا۔ محمد احسن اونتو کو سماجی رابطوں کی سائٹوں کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے، غلط معلومات پھیلانے اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ راجوری کے علاقے ہانجنوالی علاقے میں بھارتی فوج میں آپسی تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو بھارتی فوجی سربجیت سنگھ اور نوراج سنگھ ہلاک ہوگئے۔
15 جنوری2022 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوان عرفات مجید ڈار، توصیف احمد ڈار اور مومن نذیر خان کوگرفتار کر لیا۔پولیس نے ان پر عسکریت پسند وں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ انہی الزامات میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے میں ایک تلاشی مہم کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ضلع بانڈی
پورہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں غلام محمد ،عاشق حسین اور ارشاد حسین کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے میر مشتاق احمد ولد عبدالغنی ساکنہ بونورہ پلوامہ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
٭٭٭