مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین جھڑپیں۔۔10 مجاہدین شہید،متعدد فوجی ہلا ک و زخمی
مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ۔۔درجنوں شہری گرفتار
ہمایوں قیصر
17 اکتوبر 2022 ء۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر ہندوتوا بلوائیوں نے حملہ کیا اور دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔
19اکتوبر2022 ۔۔ضلع شوپیاںکے ہرمن علاقے میںبھارتی فوج نے ایک نوجوان عمران بشیرگنائی کوگرفتارکرنے کے بعدنوگام علاقے میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ جموں کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوج پر ایک حملے کے سلسلے میں خصوصی عدالت نے بارہ افراد شفیق احمد شیخ، بلال احمد وگے، محمد اسحاق چوپان، عابد مشتاق میر، آصف احمد شیخ، اظہر علوی، روف اصغر، محمد مصدق، شاہد لطیف ،مسعود الیاس اور مسرور احمد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ۔
20 اکتوبر 2022 ء ۔۔کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے زلوان نرسری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے شاہد حسین کو مجاہد کارکن قراد دے کر گرفتار کرلیا۔
22 اکتوبر2022 ء۔۔ ضلع پونچھ علاقے ریہڑی میں ایک بھارتی پولیس اہلکار نریندر شرماکو ڈیوٹی کے دوران پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا۔
25 اکتوبر2022ء۔۔ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپورمیںپُراسرار آتشزدگی سے ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔ضلع کپواڑہ میں ایک قیدی محمد یوسف بٹ سب جیل کی عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری86 سال کی عمر میں سری نگر کے نواکدل میں اپنی رہائش گاہ پروفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
26 اکتوبر 2022 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے ونسیرن تاری پورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی کلبھوشن منتا موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ دیگرکئی اہلکار کے زخمی ہوگئے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے سدپورہ میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے ایک مجاہدمحمد شکورساکنہ سدپورہ آزادکشمیر کو شہید کرنے کا دعویٰ کرلیا۔
27 اکتوبر2022 ء۔۔ ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کوثر ناگ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
28 اکتوبر2022 ء۔۔مقبوضہ کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ’’ سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو نابالغوں سمیت غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے 3کشمیریوں کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں فرد جرم داخل کردی ۔ایس آئی اے نے بارہمولہ کی ایک ٹاڈا عدالت کے خصوصی جج کے سامنے راشد مشتاق گنائی اور نابالغوں عامر شفاعت میر اور طاہر نثار شیخ کے خلاف فرد جرم پیش کی۔
30 اکتوبر 2022 ء۔۔ ضلع شوپیاںکے علاقے موہند پورہ سے ایک نوجوان جبکہ شوپیاں کے کیلر علاقے میں بھارتی فوج نے دونوجوانوں گوہر منظور بٹ اور عابد حسین نندا کو بھی مجاہدین کے ساتھ بطور بالائی ورکر کام کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔
31 نومبر2022 ء۔۔ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران ایک نوجوان کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
1 نومبر2022 ء۔۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے سیمتھن بجبہاڑہ علاقے میںمجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین ایک معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مجاہد شاکر احمد ولد حبیب اللہ ساکنہ لیدرمد نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔ضلع پلوامہ کے کھنڈی پورہ اونتی پورہ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک مدبھیڑ ہوئی جس کے نتیجے میں مجاہد مختار احمد بٹ سمیت تین مجاہدین نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔
3 نومبر 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے کھمری چوک علاقے میں ایک نوجوان زبیر احمد ڈار کو بھارتی پولیس نے ایک ناکے سے گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ ضلع پونچھ کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموںوکشمیرمیں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 557 ہو گئی۔ ضلع کشتواڑ میں ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بھدرواہ قصبے کے محلہ سلطان پورہ کارہائشی اسحاق احمد گنائی 28 اکتوبر کو لاپتہ ہو ا تھا۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بونڈیلگام میںنامعلوم افراد نے دو غیر مقامی افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
4 نومبر2022 ء۔۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی طور پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سرینگر میںواقع رہائش گاہ کو ضبط کرلیا ہے۔حریت رہنما ء شبیر احمد شاہ بھارت کے بدنام زمانہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ضلع بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ 32سالہ خاتون سلیمہ بیگم اوڑی کے علاقے چرندا میں جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھیں کہ بھارتی فوج کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پر اس کاپیر آنے کے باعث دھماکے میں وہ زخمی ہو گئی۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کے اپنے مذموم منصوبے کے تحت حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولوی بشیر احمد عرفانی کو سوپور ٹائون میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا۔
5 نومبر 2022 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی پولیس، فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے رضوان مشتاق وانی کے نام سے ایک نوجوان کو سوپور قصبے کی شاہ فیصل مارکیٹ سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے دوسرے نوجوان جمیل احمد پارہ کو تاپرپٹن کے علاقے میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کیلئے عسکریت پسند تنظیم کا رکن قرار دیا ہے۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے چیک چندرگیر حاجن ایک نوجوان معراج الدین راتھر مجاہد تنظیم کا کارکن قراردے کر بھارتی پولیس نے گرفتارکرلیا۔
7 نومبر 2022 ء۔۔ ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ضلع بانڈی پور ہ کے علاقے کہنوسہ میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو مجاہد قراردے کرگرفتارکرلیا ۔
8 نومبر2022 ء۔۔ضلع پلوامہ کے علاقے لرو اونتی پورہ میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان عابد احمد شیخ ساکنہ ستپوکھرین کو مجاہدین کے ساتھ بطور بالائی ورکر کام کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند نوجوان نذیر احمدالمعروف محمد عاقب راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔نذیر احمدنے2000میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرسے ہجرت کرکے مظفرآباد آئے تھے۔ نذیر احمد نے اپنی زندگی بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کیلئے وقف کر رکھی تھی اور اس دوران انہوں نے بہت سے مشکلات کا سامنا بھی کیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے بادی نمبل پریہاسپورہ پٹن سے ایک عدم شناخت شخص کی لاش پُراسرار طور پر برآمد کرلی گئی۔
9 نومبر2022 ء۔۔ جموں کے علاقے ناروال میںمجاہدین کے لئے کام کرنے کا الزام میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ لگایاہے۔ ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
10 نومبر2022 ء۔۔مقبوضہکشمیر میں مودی حکومت نے جماعت اسلامی کی کم سے کم نو املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیان نے ان املاک کے استعمال پر پابندی کے بارے میں ایک جاری حکم نامہ جاری کیا ہے جن میں جماعت اسلامی کے ایک سکول کی عمارت بھی شامل ہے۔یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا۔ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔فوج نے کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بلال احمد ، وحید احمد ، جاوید احمد، مشتاق احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کیا۔
11نومبر2022ء۔۔ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں مجاہد کامران بھائی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔ ضلع پلوامہ سے چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کرامت اللہ ریشی، سہیل بشیر گنائی، عادل غنی لون اور ارشاد احمد کمار کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ضلع گاندربل کے علاقے دگنی بل میںایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔
12 نومبر2022 ء۔۔ضلع اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ ضلع کے علاقے رکھ مومن میں پیش آیا۔ایک سینئرپولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افرادنے شام کے وقت دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس سے زخمی ہوگئے۔ایک مزور بعدمیں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا ۔ غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما آسیہ اندرابی کی زیر قیادت دختران ملت نے بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت تنظیم پر پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میںچیلنج کیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی معروف تنظیم دختران ملت پر بھارتی حکومت نے یو اے پی اے کے تحت 30 دسمبر 2004 کو پابندی عائد کی تھی۔ تنظیم کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی، جنہیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 2018 میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
14 نومبر2022 ء۔۔میلبورن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آج انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی ہار کے بعد بھارتی ریاست بہار کے ضلع موگا کے ایک کالج میں ہندو انتہا پسند طلباء نے کشمیری طلباء پر حملہ کر کے متعدد کو زخمی کر دیا۔ہندوطلبہنے پاکستان کی ہار کے فوراً بعد ضلع کے گائوںگھل کلاں میں لالہ لاجپت رائے کالج آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے احاطے میں کشمیری طلباء پر حملہ کیا۔حملے میں متعدد کشمیری طلباء زخمی ہوئے۔ کشمیری طلبا نے کہا کہ ہندو طلباء نے دین اسلام کے خلاف بھی توہین آمیز جملے استعمال کیے۔
15 نومبر 2022 ء۔۔ بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کالے قانون کے تحت گرفتار نوجوانوں پر تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ سرینگر شہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش شہر کے علاقے صورہ سے برآمد ہوئی ہے اوراس کے جسم پر گولی کا نشان ہے۔لاش بظاہر بھارت سے تعلق رکھنے والے کسی مزدورکی لگتی ہے۔ سرینگر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ا کشے بار سنگھدل کا دورہ پڑنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔