معرکے۔۔۔

ہمایوں قیصر

16 فروری2023 ء۔۔ سرینگر کے علاقے قمر واری میں نامعلوم افراد نے ایک شہری اقبال میر کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔

17 فروری 2023ء ۔۔سرینگر کے علاقے کرن نگر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ضلع سرینگر کے علاقے میں بھارتی پولیس نے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت زبیر گل اور محمد حمزہ ولی کے طورپر ہوئی ہے۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیدیا ہے۔

18 فروری2023 ء ۔۔ ضلع گاندربل کے علاقے واسکورہ میں ایک نوجوان کی لاش پُراسرار طور پر برآمد ہوئی ہے ۔مذکورہ نوجوان کی شناخت 22سالہ آکرشت ملہوترا کے نام سے ہوئی ہے جو کٹرہ کے مقام کڈمل میں ریلوے لائن کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ نئی دہلی کی ایک عدالت نے چار بے گناہ کشمیریوں کو ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔عدالت نے محمد شفیع شاہ، طالب لالی، مظفر احمد ڈار اور مشتاق احمد لون کو منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے۔پولیس نے نوجوانو ں کو دادرکوٹ عالم گنج کراسنگ پر ناکے سے گرفتار کیا۔گرفتار نوجوانوں کے نام محمد عباس وگے ، گوہر شفیع میر اور نثار رحمان شیخ بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتار ی کا جواز پیدا کرنے کیلئے ان پر ایک مجاہد تنظیم کے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

20 فروری2023 ء ۔۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ طویل علالت کے بعد سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی عمر تقریبا 72 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر حریت رہنماوں نے نثار احمد ٹھوکر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال علاقے میں دو مقامات پر گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیں۔مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے کے ضلع ریاسی میں ایک نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

20فروری2023 ء۔۔اسلام آباد کے کھنہ برما ٹاون علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افرادنے نزدیک سے گولی مارکر حزب المجاہدین سے وابستہ معروف کمانڈربشیر احمد پیرساکنہ کپواڑہ المعروف امتیاز عالم کو شہید کردیا۔شہیدکے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرحزب المجاہدین سید صلاح الدین احمد نے شہید کا نماز جنازہ پڑھایا،اس موقعہ پرسید صلاح الدین سمیت تنظیم کے کئی اعلیٰ کمانڈروں نے شہید کمانڈرامتیازعالم ؒ کے جہادی کارناموں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

21فروری2022 ء ۔۔ بھارتی ریاست راجستھان میں سڑک کے ایک حادثے میں مقبوضہ کشمیر کے تین باشندے جہانگیر احمد نائیکو،محمد یوسف اور شوکت احمد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

22 فروری2023 ء۔۔مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے کے ضلع ادھمپور میں نامعلوم غنڈوں نے ایک کشمیری ڈرائیور پر حملہ کردیا۔حملہ آوروں نے محمد اسحاق کھولی نامی ڈرائیور کو ضلع کے علاقے مانسر میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلع گاندربل کے علاقے کنگن سے بھی ایک 40سالہ شخص محمد شعبان نجار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

23فروری2023 ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے میں ایک دھماکے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ شہری قصبے کے علاقے وار پورہ میں ایک گھر کے قریب پراسرار دھماکے میں زخمی ہوا۔

24 فروری2023۔۔مقبوضہکشمیر میں بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (آیس آئی یو) نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں تین افراد کی غیر منقولہ جائیدادیں تحریک آزادی سے انکی وابستگی کے الزام میں ضبط کر لی ہیں۔ان جائیدادوں میں عبدالمجید لون کا ایک منزلہ مکان، محمد فاروق کا گھر اورشاہد احمدکی ادویات کی دکانیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں ، کارکنوں اور مقبوضہ علاقے بھر میں دیگر شہریوں کی بہت سی جائیدادیں اور زمینیں ضبط کر لی ہیں۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں حسن پورہ کے مقام پر آصف علی گنائی نامی شہری پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

25 فروری2023ء۔۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کیسندربنی علاقے میں ایک شخص کی لاش پُراسرارطورپربرآمد کرلی گئی۔ضلع اسلام آباد کے ہرپورہ آروانی علاقے میں نامعلوم افراد نے سیب کے پانچ سو سے زائد درخت کاٹ دئیے ہیں۔

26فروری 2023 ء۔۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہندو توا ایجنڈے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مزید تین کشمیری سرکاری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت اب تک بیسیوں کشمیری ملازمین کو تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں برطرف کر چکی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں ایک بینک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈسنجے پنڈت کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔ نوجوان محمد رفیع کو ضلع کے علاقے منڈی میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔

27 فروری2023 ء۔۔۔ضلع کولگام کے علاقے گوڈر ہرپورہ میں ایک باغ سے ایک چھبیس سال کے نوجوان عادل احمد خان کی لاش پُراسرار طور پر برآمد ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ پڈگام پورہ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک خونی معرکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مجاہد کمانڈرعاقب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمدساکنہ ملنگ پورہ پلوامہ اور اعجاز احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ پستونہ ترال نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوجی پاون کمارسمیت دواہلکار موقعہ پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

28فروری 2023 ء ۔۔ ضلع جموں کے نوشہرہ علاقے میں بھارتی فوج کے ایک اہلکارسی ٹی سریتھ نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 562ہو گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے اپنی دکانیں زبردستی بند کرانے پر بھارت فوج کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔دکانداروں نے اپنے بچوں سمیت سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کھریو میں بھارتی فوج کی طرف سے بند کرائی گئی دکانوں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کولگام کے علاقے نانی بوگ میں ایک سترہ سال کے نوجوان عمران حسین کی لاش اپنے گھر کے قریب ایک باغ سے پُراسرار طورپربرآمدکرلی گئی۔

یکم مارچ2023ء ۔۔مقبوضہ کشمیرمیں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگرکی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے گذشتہ سال دسمبر میں اغواکئے گئے کشمیری نوجوان عبدالرشید ڈار کی لاش ضلع کپواڑہ کے جنگلات کے علاقے زرہامہ سے ملی ہے جس کے بعد ضلع کے علاقے کنن پوش پورہ میں مودی حکومت اور اس کی سفاک فوج کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلندکئے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ایک کار کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔

2 مارچ2023 ء۔۔مقبوضہکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی عدالت نے 13 آزادی پسند کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

5 مارچ2023ء۔۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور کے علاقے وارپورہ میں ایک پراسرار دھماکے میں زخمی ہونے والا شہری محمد جمال ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پچاس سالہ محمد جمال ڈار 23 فروری کو اپنے گھر کے احاطے میں سبزیوں کی کھیاری کی زمین کھودتے ہوئے ایک پراسرار دھماکے میں زخمی ہوا تھا۔ضلع ڈوڈہ کے سندرا علاقے میں ایک 35 سالہ شخص نے ویلج ڈیفنس گارڈ ز کے رکن سے اس کی بندوق چھین لی اور اس سے خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی۔ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکارراجیوکمار زخمی ہوگیا۔مقبوضہکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ میں نامعلو م افراد نے ایک سرکاری سکول کے استاد شبیر احمد کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موت موقعہ پر ہی ہوئی۔

6 مارچ2023 ء۔۔سری نگر کے لیتہ پورہ مضافاتی علاقے میں بھارتی فوجی اہلکارروہی رام دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

7 مارچ 2023 ء۔۔ مقبوضہکشمیر میں لداخ خطے کے علاقے لہہ میں بھارتی فوج کے ایک افسرکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔کرنل آر ایس کڑواسارا جو اسٹیشن ہیڈکوارٹر لہہ میں تعینات تھا ۔ مقبوضہکشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کو نئی دلی میں ہندوتوا غنڈے نے چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔بھارتی فوج نے ایک تلاشی مہم کے دوران ضلع بارہمولہ کے مونچھ کھڈ کنزرعلاقے میں دوکشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکر گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کے طورپر ہوئی ہے جو زندپال کنزر کے رہائشی ہیں۔

8 مارچ 2022 ء۔۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں کشمیری خواتین رہنماوں یاسمین راجہ اور زمردہ حبیب کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ فوجیوں نے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو ہراساں کیا اور گھر وںکے کاغذات اور ان رہنماوں کی تنظیموں کے لیٹر ہیڈسمیت اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔

9 مارچ2023 ء۔۔ بھارتی پولیس اور این آئی اے نے قاضی یاسر ، سمیت کئی حریت رہنماوں کے گھروں پر سری نگر کے علاقے میں چھاپے مارے اور گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی ۔ سرینگر کے علاقے قمر واری میں دریائے جہلم سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔

10 مارچ2023 ء۔۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بارڈر پولیس کی مزید26 پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

13 مارچ 2023 ء۔۔ ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی اسسٹنٹ سب انسپکٹربی ایل جونکو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔تحقیقاتی ادارے نے سری نگر کے شہر کے علاقے حبہ کدل میں عزیر احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ادارے کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی کے دوران مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ جائیداد اور بینک کی دستاویزات اور موبائل فون ضبط کر لیے۔

14 مارچ2023ء۔۔ بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک مقدمے میں سرینگر ، پلوامہ ، شوپیاں ،کولگام اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔سرینگر میں این آئی اے نے علاقے صورہ میں جنید احمد تیلی کے گھر پر چھاپہ ماراوران کا موبائل فون ضبط کرلیا۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کی شناخت اویس احمد میر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نوجوان کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کاکا رکن قرار دیا ہے ۔

15 مارچ 2023 ء۔۔ جموں شہر کے ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ایک ہوٹل عمارت کے عقب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے حریت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام پر 47کشمیریوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا کردیا۔ ضلع اسلام آباد میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔ انڈین ریزرو پولیس کانسٹیبل نے ضلع کے علاقے ہیلر میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک بھارتی فوجی نائیک سنیل کمار ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع سرینگر کے علاقے نوگام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ضلع ادھمپور کے علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک بھارتی فوجی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔

٭٭٭