مدارس پرشب خون نہیں مارنے دیں گے

خالد عمران خالد

مدارس میں اصلاحات کے قائل ہیں ۔جدیداورقدیم علوم کےحسین امتزاج سےباعلم باعمل اورمحب وطن مسلمان اورپاکستان کے مفیدشہری بنائیں گے
راولپنڈی کےقدیم دینی وتحریکی ادارہ جامعہ صدیقیہ اسلامیہ کاسالانہ عظمت قرآن کانفرنس ودستاربندی کاانعقاد کیا گیا اس سال جامعہ سے نوبچوں نے اپناحفظ قرآن مکمل کیااورگیارہ بچوں نے درس نظامی میں اپنے کلاس مکمل کرکے اگلے درجات میں پہنچے سالانہ محفل میں حافظ محمدعثمان بن محمدندیم ۔حافظ عبدالباسط بن زکیل احمد ۔حافظ محمدحمزہ بابر مجاہد ۔۔حافظ محمدمائیرخان ۔حافظ سہیل بن بختیارمحمد۔حافظ محسن نثاربن نثاراحمد۔حافظ ریحان بن محمدرفیق زیروہ پوائنٹ مظفراباد۔حافظ اسد رشید بن عبدالرشید امبورمہاجرکیمپ۔حافظ شیرعلی بن علی محمد برما ٹاون اسلام اباد ۔کی دستاربندی کی گی ۔تقریب کاآغاز قاری نجم الطارق فاروقی کی تلاوت سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول کی سعادت حافظ محمدطیب نے حاصل کی پروگرام سے مہمان خصوصی جانشین مولاناگوہرالرحمان مولاناڈاکٹرعطاء الرحمان نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ومہتمم جامعہ تفہیم القرآن مردان نے خطاب کرتے ہوےکہاکہ دینی مدارس اسلام کےحقیقی تصویرپیش کریں تاکہ مغرب اور اسلام دشمن گروہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔اتحادامت اور غلبہ اسلام کےلئےدینی مدارس کلیدی کردار اداکریں ۔انہوں نے کہاسود کے خلاف اورپاکستان میں ٹرنسجنڈر بل کےخلاف دینی مدارس اور دینی قیادت نے جدوجہد ایک لازول تاریخ ہے ۔
مولاناڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ جامعہ صدیقیہ اسلامیہ راولپنڈی نے اسلامی تحریک کوقیادت مہیا کی ہے اور اس ادارے نے ہمیشہ اقامت دین اور غلبہ اسلام کے مجاہدین داعی اور قاِئد پیداکئے ہی۔ ۔اس ادارے ادارے سے باعلم باعمل اور لیڈرشپ کی صلاحیتوں سے ملامال افراد معاشرے کودرکار ہیں ۔ اسلامی تحریک اور میدان دعوت اورجہاد میں اس کے فاضلاء نے کردار اداکیاہے ۔تقریب سے فرزند مولاناعبدالجلیل نقشبندی سابق امیرجماعت اسلامی راولپنڈی مہتمم جامعہ مفتی مولانامطیع اللہ فاروقی نے کہا کہ جامعہ صدیقیہ اسلامیہ طلبہ کوباہنرباعمل اور تعلیم کےاسلحہ سے لیس افراد تیارکرنے کی پالیسی پر گامزن ہے عصری تعلیم کےلئے وفاقی بورڈ اورپنجاب تعلیمی بورڈ سے منسلک کیا ہے اور ہنرمندی کےلئے ٹیلرنگ کمپیوٹرگرافکس ۔اورپلمبرنگ ،الیکٹریشن کاکام بھی سکھاتےہیں تاکہ ادارہ سے فارغ التحصیل افراداپنےمعاش کےلئے معاشرے کےرحم وکرم پر نہ ہوں ۔اور اپناروزگار خود کماسکیں دین کاکام اعزازی طور پرسرانجام دے سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت سینکڑوں افراد زندگی کے مختلف شعبہ ہاے جات میں کردار ادار کرہےہیں ۔۔دینی اورعصری تعلیم ہی ہمارے ادارہ کامقصد ہے ۔مولاناضیاء الرحمان قاسمی، ناظم اعلی جامعہ عربیہ گوجرانولہ (مولانامحمدچراغؒ کےپوتے ) نے کہاکہ پنجاب اور پاکستان میں فروعی مسائل میں میں اعتدال کےلئے کوشاں اداروں کی ضرورت ہے ۔اسلامی تحریک سے وابستہ مدارس میں واسعت نظری ہوتی ہے جومعاشرے کوقابل قبول ہوتےہیں ۔ مولاناولی اللہ بخاری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے کہاہے کہ طلبہ کودینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم اورہنرلازمی سکھایا جاے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی واقع ہوسکے ۔ناظم اعلیٰ جامعہ مولانامفتی خالدعمران خالد نے کہاکہ ہم معاشرے میں اعتدال پرتوجہ دیتےہیں ۔اور اس وجہ سے بلاکسی مخمسےکے ہم نےاپنے ادارے کونمایاں مقام دیا ہے ۔
تقریب سےمولانا عبدالرحیم بابر ناظم۔اعلیٰ جمعیت اتحادالعلماء پنجاب ۔ مولاناعثمان عثمانی صدر جمعیت اتحادالعلماء ضلع راولپنڈی ۔ہارون الرشید صدرالخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی،سیدعزیرحامد نائب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ۔مولاناخالدحیسن ناظم اعلیٰ جامعہ علوم القرآن اسلام آباد ،مولانابشیراحمد لیکچراربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد،مولاناسعیدمرزا، خطیب جامع مسجد الہدٰی ۔مولاناعبدالحفیظ مہتمم جامعہ تفہیم القرآن، راولپنڈی،مولانااللہ راضی بھٹی ،مولاناحاجی نصیرمغل۔چیئرمین ہوپ حج وعمرہ گروپ،مولانامحبوب الصالحین صدر جمعیت اتحادالعلماء راولپنڈی شہر، وسیم سیفی رہنماتحریک لبیک پاکستان ،مولانامحمدعالم مہتمم جامعہ حدیقیہ القرآن ، مولاناوقاص خطیب جامع مسجد عثمان بن عفان ،مولانافیصل خطیب جامع مسجد سردار خان ،مولاناعبدلقدیر خطیب جامع مسجد مائی جان۔ناظم،یعقوب بٹ سابق امیدوار جماعت اسلامی کینٹ۔تقریب میں نمایاں پوزیشن لینےوالے طلبہ کواسناداورانعامات سے نوازا گیا ۔فاضل حفاظ کی دستاربندی کی گی ۔ اور بانی مہتمم حضرت استادالعلماء داعی اتحادامت مولاناعبدالجلیل نقشبندی کی صحت یابی کےلئے دعاکی گئی جو5فروری ، 2018مری روڑ پر یوم یکجہتی کشمیرریلی میں گاڑی سے گرکرحادثہ کاشکارہوگئے تھے اوراب بستر علالت پرہیں ۔۔۔۔۔۔