مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونی معرکے

ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کےگڈر علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونریز معرکہ
کمانڈر عامر احمد ڈارسمیت 2مجاہدین رتبہ شہادت پر فائز ،ایک JCO پربھنت گوڈ سمیت 2 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک، میجر ارنو بالی سمیت 3 اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے اور بھارتی پولیس کے چھاپے ۔۔۔۔ایک درجن کے قریب جائیدادیںضبط

ہمایوں قیصر

18اگست 2025۔۔۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نوگام ملپورہ میں بھارتی فوج نے ایک تلاشی مہم کے دوران دو نوجوانوں عبدالمجید اور عبدالحمیدکو گرفتار کرلیا۔فوج نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
18 اگست2025 ۔۔۔ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک سرکاری ملازم فاروق احمد نجار کوکالے قانون کےتحت ایک جھوٹے کیس پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔فاروق نجار کو ایک برس قبل پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ضلع جموں کے اکھنور علاقے میں سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کاایک ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ ہلاک ہو گیاہے۔ضلع لداخ کے سیاچن علاقے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ارون ڈیوٹی کے دوران پُراسرارطورپرہلاک ہوگیاہے۔
19 اگست2025 ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے ایڈووکیٹ بابر قادری کے قتل سے متعلق سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمے میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کے خلاف کالے قانون یو اے پی اے کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔یاد رہے 77سالہ میاں عبدالقیوم کو ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میںملوث کر کے گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا تھا ۔
ضلع پونچھ میں سرحدی علاقے بالنوئی فارورڈ پوسٹ پرایک بھارتی فوجی اہلکارکانسٹیبل نروٹے گنپت حادثاتی طورپراپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔ ضلع بارہمولہ کے بنڈی پائین علاقے میں این آئی اے نے پولیس کے ہمراہ ایک چھاپے کے دوران آصف مقبول ڈار ولد محمد مقبول ڈار کی 3کنال اور 18مرلےپر مشتمل باغات کی زمین ضبط کرلی جس کی مالیت تقریباََایک کروڑ روپے ہے ۔
23 اگست2025۔۔۔ضلع شوپیاںکےبہرام ربن گنڈعلاقے میںسٹیٹ انویسٹی ایجنسیSIA نے ایک کشمیری الطاف حسین وگے کو اسکی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔بھارتی پولیس نےالطاف حسین کی گرفتار ی کا جوازفراہم کرنے کیلئے اس پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کردیا ہے ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکام نے جماعت اسلامی کے زیر انتظام فلاح عام ٹرسٹ کے نام سے چلنے والے 215 سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے بھارتی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر 2019میںپابندی عائد کی تھی۔
28 اگست 2025 ۔۔۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک حوالداراقبال علی ڈیوٹی کے دوران پُراسرارطور پر ہلاک ہوگیا۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز نوشہرہ نارکے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جھڑپ میں بھارتی فوج نے دو مجاہدین بگوخان عرف سمندرچاچا اور انعام خان کو شہیدکرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ہری پریگام میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران بھارتی پولیس نے ثاقب ریاض نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
30 اگست 2025 ۔۔۔ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ کھربٹ پورہ میںبھارتی حکام نےایک کشمیری گلزار احمد ڈار کا دومنزلہ مکان کالے قانون کے تحت ضبط کرلیا۔
31 اگست 2025 ۔۔۔ ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں ایک بھارتی فوجی کانسٹیبل چھوٹو کماراپنی ہی سروس رائفل سے نکلنے والی گولی سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی چپریان میں بھارتی پولیس نے این آئی اے کے ہمراہ ایک چھاپے کے دوران ایک شہری محمد اعظم کی سات مرلہ اراضی ضبط کر لی ۔
1 ستمبر2025۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں قابض حکام نے قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر سرینگر میں لوگوں کوفاتحہ خوانی کے لیے ان کی قبرپر جانے نہیں دیا۔بھارتی فوج کو بڑی تعداد میںسرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں تعینات کیا گیا تاکہ عوام شہید رہنما کی قبر پر فاتح خوانی میں شامل نہ ہوسکیں۔
2 ستمبر 2025۔۔ ضلع بڈگام کے علاقے بڈی پورہ چاڈورہ میں ایک پولیس آفیسر بشیر احمد تیلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔ضلع راجوری کے علاقے میں ڈیہری ریلیوٹ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی گاڑی پھسلنے کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت کم از کم 5بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
4 ستمبر 2025۔۔۔ ضلع کپواڑہ کےلولاب بائی پاس روڈ پر ایک حادثے کے دوران بھارتی پولیس گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس آفیسر ایس پی اوغلام محمدساکن بارہمولہ موقعہ پر ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
5 ستمبر2025۔۔۔ ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر کے علاقے ڈھلان میں آگ لگنے سے اگنیور کرشنا پرتاپ نامی سپاہی زخمی ہو گیا ۔
6 ستمبر 2025 ۔۔۔بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے مٹن علاقے میںایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں ایک شہری مذکر محی الدین کی سوئفٹ کار کالے قانون کے تحت ضبط کر لی ۔
8 ستمبر 2025۔۔۔ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کےگڈر علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہدین کمانڈر عامر احمد ڈارساکن شوپیاںکیگام اور رحمان بھائی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا ۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسرنائب صوبیدار پربھنت گوڈ اور لانس نائیک نریندرا سندھو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اسی یونٹ کا میجر ارنو بالی سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ضلع جموں کے آر ایس پورہ کے علاقے میں ورکنگ بائونڈری کے قریب تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ایک عام نہتے شہری پرغیر ملکی ہونے کا الزام لگا کر گرفتارکرلیا۔
9 ستمبر 2025۔۔۔عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج الدین ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے خلاف ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرےکیے گئےجن میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس دوران عوام نے بھارتی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور بھارتی پولیس پر پتھرائو بھی کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پرآنسوگیس کے شل داغے اورلاٹھی چارج کرکے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس کے نتیجے میںدرجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد خواتین سمیت ایک درجن کے قریب شہریوں کو گرفتارکیا گیا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے کی صورتحال کو چھپانے کے لئے ڈوڈہ، کشتواڑ اور را م بن اضلاع میں 300سے زائدسوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ضلع لداخ کے سیاچن علاقے میں بھارتی فوج کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک اور ایک آرمی کیپٹن زخمی ہوگیا۔ضلع بانہال میں سرینگر جموں ہائی وے کے کنارے ایک پل کے نیچے سے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
11 ستمبر2025۔۔۔ضلع بارہمولہ کے پٹن پلہالن علاقے میں بھارتی ایجنسی این آئی اے نے بھارتی فوج کے ہمراہ ایک چھاپے کےدوران محمد مقبول شیخ کی تین کنال پندرہ مرلے زمین اور محمد رفیق تانترے کی چار کنال 17مارلےزمین کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لی ۔
12 ستمبر2025مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر سرینگرمیں گھر میں نظر بند رکھ کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میر واعظ عمر فاروق نے ایک پیغام کے ذریعے بتایا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیااور جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے نہیں دی گئی جو مذہبی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں قائم بھارتی فوج کی ایک آرٹلری بٹالین کے کیمپ میں ایک بھارتی فوجی سندیپ کمار اپنی ہی سروس رائفل کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے کھندرو میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے نصب کردہ بارودی سرنگ کی زد میںآکر ایک نوجوان شاہد احمد ولد محمد یوسف ساکن لارنو اسلام آباد شہید ہوگیا۔ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقے ساوجیاں میں بھارتی فوج نے تلاشی و محاصرے کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت طارق شیخ ساکن جالیاں ، ریاض احمد ساکن چھمبر کناری اور محمد شفیع ساکن کھیت ساوجیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگان سے سات رائفلیںاور گولہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
14 ستمبر 2025۔۔۔ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے4 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
15 ستمبر 2025۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو بھارتی حکام نے جان بوجھ کر روکتے ہوئے کشمیری تاجروں کو بھاری نقصان سے دوچارکردیاہے ۔ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبارمفلوج ہوکر رہ گیا۔ صرف ضلع رام بن میں سیبوں سے لدے 500سے زائد ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
16 ستمبر 2025۔۔۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میر محلہ میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری مزدورفردوس احمد میرجو تین بچوں کا باپ تھا کو گرفتارکرکے فوجی کیمپ میں شدید تشددکرکے شہید کردیااور بعد میںاس کی تشدد زدہ لاش دریائے جہلم میں پھینک دی گئی ۔مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ فردوس احمدکے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے جن سے ثابت ہوتاہے کہ اسے بے دردی سے تشددکے دوران ہی شہید کردیا گیاہے ۔فردوس میر کے حراستی قتل کے خلاف حاجن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں عوم کی بڑی تعدادنے شرکت اور قتل میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔