مجاہدین اور بھارتی فوج کےدرمیان خونی معرکے

ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن اور مژھل سیکٹر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین جھڑپیں
چار مجاہدین شہید،متعد بھارتی فوجی ہلا ک و زخمی

وادی کے مختلف علاقوں میںبدنام زمانہ بھارتی ایجنسی’’ این آئی اے‘‘ ، بھارتی فوج و پولیس کی مشترکہ چھاپہ مار کارروائیاں ۔۔۔درجن کے قریب جائیدادیں ضبط،درجنوں شہری گرفتار

ہمایوں قیصر

17 ستمبر 2025ء۔۔۔ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ایک سڑک حادثے کےدوران ایک بھارتی فوجی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔آزادی پسند کشمیری رہنما اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد سوپور کے علاقے بوٹنگو میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر بٹ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں اُنہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ بھارتی انتظامیہ نےپروفیسر عبدالغنی بٹ کے اہلخانہ کو انکی جلد اور فوری تدفین پر مجبور کیااور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ ضلع گاندربل کے علاقے میں ایک ظالمانہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ایک نوجوان 18 سالہ اویس احمد ولد زبیر احمدساکن اُرپاش کو حراست کے دوران بدترین تشددکرکے شہید کردیا۔
20ستمبر2025۔۔۔ضلع کشتواڑ کے اکرا ناگبتن بھٹکوٹ علاقے میں ایک ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) رکن 45سالہ ٹیک چند نےاپنی ہی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ ضلع ادھمپور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار حوالدار بلدیو چند موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا اور دیگر متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
21 ستمبر2025۔۔۔ بھارتی پولیس کے کائونٹر انٹیلی جنس یونٹ(سی آئی کے) نے نام نہاد دہشت گرد نیٹ ورکس کے ساتھ روابط کے الزام پر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کالے قانون ”یو اے پی اے‘‘ کے تحت مقدمات درج کر کے سرینگر، بارہمولہ، اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں آٹھ مقامات پر چھاپے کے دوران کم از کم سات افراد کو گرفتارکرلیااور کئی ڈیجیٹل آلات ضبط کیے۔ ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج کا ایک میجر اپرانت رونق سنگھ پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے ایک جھوٹے الزام میں جموں سدرہ کے علاقے توی وہار میںفردوس احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ ساکن اسلام آباد ہوگام سری گفوارکا دو منزلہ رہائشی مکان جس کی قیمت تقریبا 2 کروڑ روپے مالیت ہےکو ضبط کرلیا۔
22 ستمبر 2025۔۔۔گرمائی دارالحکومت سرینگرکےپانتہ چوک تھانے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار 39سالہ کانسٹیبل نعیم احمد شیخ ساکن کپواڑہ ٹنگڈار کرناہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیاہے۔
23 ستمبر2025 ۔۔۔ضلع ادھم پور میں پراسرار طورپر گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی اہلکارجو ادھم پور ملٹری ہسپتال میں ڈرائیونگ کے فرائض انجام دے رہا تھا ہلاک ہوگیا۔
24 ستمبر 2025۔۔۔ضلع کولگام میں چھاپے کے دوران ایک کشمیری نوجوان محمد یوسف کٹاریا جسے رواں سال اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیلئے لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا کو 14دن کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیاگیا۔

25 ستمبر2025۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں لداخ خطے کے اضلاع لیہہ اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے کرفیو کے دوران مظاہرین پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سترشہری زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نےمعروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت سینکڑوں مظاہرین کو گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا ،مظاہرین نے کئی بھارتی پولیس گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ بی جے پی کے دفتر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔
ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقےمیں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
26 ستمبر 2025 ۔۔۔مقبوضہ کشمیرکے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھارتی فوج کی بس نےایک مسافر جیپ کوٹکرماردی جس کے نتیجے میںدوعام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
27 ستمبر2025 ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ضلع شوپیاں کے گاؤں مالڈیرا میں طارق احمد میر نامی شہری کا ایک منزلہ گھر اور آٹھ مرلہ اراضی ضبط کرلی ہے۔ این آئی اے نے میر کی گرفتاری اور جائیداد کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر مجاہدین کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔یادرہے طارق احمد میر رواں برس اپریل سے پہلے ہی زیرِحراست ہیں۔سری نگر میں ایک پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ میچ کے موقع پر بھارت کا قومی ترانہ بجانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر بھارتی پولیس نے 15 کشمیری شائقین کو گرفتار کر لیا۔
28ستمبر2025 ۔۔۔ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹرمیں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے دو مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
29 ستمبر2025 ۔۔۔ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں گرینیڈ دھماکہ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکاربھاویش ہلاک ہوگیا۔
1 اکتوبر 2025۔۔۔بھارتی بدنام ایجنسی این آئی اےنے کالے قانون کے تحت سرینگر کے علاقے رحمت آباد، حیدر پورہ میں تحریک حریت جموں وکشمیرکا مرکزی دفتر ضبط کرلیا۔ ضبط کی گئی جائیداد میں ایک کنال اورایک مرلہ اراضی پر تعمیر کی گئی تین منزلہ عمارت شامل ہے۔ بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے زالورہ میں جماعت اسلامی کے ارکان محمد مقبول بٹ اور تنویر احمد ڈار کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیںجبکہ بھارتی پولیس نے ہندواڑہ قصبے کی کوہ نور کالونی میں جماعت اسلامی کے رہنماء گل وحید بٹ کے گھر پرچھاپہ مارا ہے اور تلاشی لی ہے۔واضح رہے کہ 2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد جماعت اسلامی پر پابندی کے عائد کی گئی تھی ۔ضلع جموں ٹرانزٹ کیمپ میں اچانک بھارتی فوج کا ایک ڈرائیوربیہوش ہوکر گرپڑا اور موقعہ پرہی اس کی موت واقعہ ہوئی ۔ضلع راجوری کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے نکلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جبکہ اسی علاقے میں ایک اوربھارتی پولیس اہلکار شبھم چوہدری کی لاش پراسرارطور پر برآمد کرلی گئی ہے ۔
4 اکتوبر2025۔۔۔ضلع کپواڑہ میںسانگری ٹاپ کے
ایک ناکے پرچیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوارتین افراد کو گرفتارکیا جن کی شناخت رام پورہ کے مقصود احمد لون،یامرن بمئی کے ریاض احمد ڈانگرو اور دیور لولاب کے سید احمد خان کے طورپر ہوئی ہے۔ جبکہ ضلع کپواڑہ میںہی اسی روزپولیس نے ایک اور چیکنگ پوائنٹ پرایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت کلاروس کے بہران احمد طاس کے طور پر ہوئی ہے۔

03 اکتوبر 2025ء۔۔۔ بھارتی پولیس نےضلع کپواڑہ کے کرال گنڈپالپورہ علاقے میں ایک کشمیری نذیر احمد گنائی جو آزاد کشمیر میںمقیم ہے کی جائیداد کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کر لی ہے۔
6 اکتوبر 2025۔۔۔ ضلع راجوری میں سڑک کے ایک حادثے کے دوران ایک بھارتی فوجی اہلکاررومی شرما جو موٹر سائیکل پر سوار تھا ایک ٹرک سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی وہ ہلاک ہوگیا۔
05 اکتوبر 2025ء ۔۔۔بھارتی پولیس نے این آئی اے کے ساتھ ملکر ایک چھاپے کے دوران سری نگر کے علاقے زینہ کوٹ میں غلام محمد شیخ نامی شخص کا 15 مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ تین منزلہ رہائشی مکان ضبط کر لیاجس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔ گھر ضبطی کی یہ کارروائی کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
8 اکتوبر 2025۔۔۔کشمیریوں کو بے دخل کرنے کی اپنی نوآبادیاتی مہم جاری رکھتے ہوئے قابض انتظامیہ نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بھارتی پولیس نے کشمیری شہری فیاض احمد کی بیرواہ کے علاقے داسن میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت 3کنال اور 19مرلے پرمشتمل جائیداد ضبط کی ہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فیاض ایک ’’آزادی پسند کارکن‘‘ ہے جو زمین کو فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آزادی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
10 اکتوبر 2025ء۔۔۔ ۔بھارتی پولیس نے ضلع رام بن کے علاقے دمکی سمبڑ میں حزب سے وابستہ مجاہد فاروق احمد عرف عابد کی 4 کنال 11 مرلہ زرعی اراضی کو کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیاہے۔یاد رہے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے ، بھارتی قابض انتظامیہ نے اپنی استعماری پالیسیوں کو تیز کر دیا ہے اور کشمیریوں کو ان کے گھروں ، جائیدادوں ، زمینوں اور کاروبار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ضلع اسلام آباد کی تحصیل کوکرناگ کے علاقے گڈول میں چند روز قبل محاصرے کی کارروائی کے دوران قابض بھارتی فوج کے دو پیرا کمانڈوزحوالدار پالاش گھوش اور سجے گھوش لاپتہ تھے، ان کی لاشیں ایک جنگل سے فوج نے برآمد کرلی ہیں۔ بھارتی پولیس نے سرینگر شہر کے مختلف مقامات پر کالے قانون’’ یو اے پی اے‘‘ کے تحت نجیب ثاقب ڈار ، اویس منیر بٹ، اویس احمد بھٹ، دانش ایوب ، عمر فیاض، زاہد راشد گنائی، ہاشم فاروق، راشد لطیف بٹ، ارہان رسول ڈار، اویس منظور صوفی، سہیل احمد میر، مظفر فاروق میر، امتیاز احمد چکلہ، عمر حمیدشیخ، محمد آصف بٹ، محمدعادل لون، وسیم قادر میر،غیر قانونی طورپر نظربند انیب نصیر، دانش قادر میر اور بابر سہیل صوفی کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں جسے ان علاقوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔جبکہ بھارتی فوج نے ضلع سانبہ کے مختلف علاقوں گھگوال ، چلیاری اور رام گڑھ کے چملیال گاؤں کو محاصرے اور گھر گھر تلاشی کےدوران مکینوں کو ہراساں کیااور گھریلوسامان کی توڑ پھوڑکی۔
12 اکتوبر 2025ء۔۔۔ بھارت کے زیرِقبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے بھارتی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں، اُنہوں نے کہاکہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگھ پورہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکارچپاتی نوین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ضلع ۔ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک رپورٹ میں کہا ہے مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت خطے میں اختلاف رائے کو دبانے اور کشمیریوں میں خوف و دہشت پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کوایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی۔یاد رہے5اگست 2019کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارت نے پورے علاقے میں لوگوں کی نگرانی کے نیٹ ورک کو بڑھادیاہے اور خطے پرسیاسی کنٹرول کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو ایک ہتھیار بنادیا۔بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے لے کر سوشل میڈیا کی سخت نگرانی تک قابض حکومت نے علاقے میں ایک گھٹن کا ماحول پیداکیا ہے جہاں کشمیریوں کی ہر آن لائن سرگرمی پر نظررکھی جاتی ہے۔

13 اکتوبر 2025۔۔۔بھارتی پولیس نے سرینگر میں جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے باغات میں شہید حریت رہنما محمداشرف صحرائی، بٹہ مالومیںسینئرحریت رہنما مشتاق احمد بٹ ،حمزہ کالونی میں بھارتی جیل میں بند نظربندحریت رہنما معراج الدین کلوال اور گلشن نگر میںضمیر احمد شیخ کے گھروں پرچھاپے مارے۔بھارتی پولیس نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور بنک کے کاغذات، کتابیں اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔
14 اکتوبر 2025۔۔۔ بھارتی فوج نے شوپیاں اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں پردوبارہ چھاپے مارکر تلاشی لی ہے ۔بھارتی فورسز نے متعد دیہات اور شوپیاں سمیت ملحقہ علاقوں میں جماعت اسلامی سمیت متعدد حریت رہنمائوں کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارکر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے ان کےجائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات ، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔گاندھی نگر جموںکے گلشن گرائونڈمیں ڈیوٹی پر تعینات بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمار اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے شدیدزخمی ہو گیاہے۔ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران دو مجاہدین کو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
15 اکتوبر 2025۔۔۔ضلع اسلام آباد کے علاقے سلیگام ڈنگر پورہ میںپراسرار طور پرنامعلوم افراد نے باغ میں گھس کر سیب کے بیسیوں درخت کاٹ ڈالے ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں باپ بیٹے کی 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں۔بھارتی پولیس نے بیج بہاڑہ کے گاؤں تلخان میں عبدالرشید ڈار اور انکے بیٹے محمد سلیم ڈار کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک منزلہ شاپنگ کمپلیکس ضبط کر لیا۔ سرینگر کے کئی علاقوںعمر کالونی لال بازار، پالپورہ نور باغ ، سوتھسو کلان ، کاٹھی دروازہ ، نوپورہ سکہ ڈافر، سویہ ٹینگ ، نیو ٹیڈ، مغل محل اور دیگر علاقوں میںاسرار احمد ، شہبازا حمدبٹ، فیاض احمد گنائی،برہان نذیر ، ساجد مجید شاہ ، عاشق بشیر نجار ، عمر عادل ڈار ، شبیر احمد گنائی ، اعجاز احمدبٹ ، محمد الطاف گنائی ، فیاض احمد گنائی ، منظور احمد بٹ ، کے گھروں پر کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت تلاشی لی اوراہم دستاویزات، لیب ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے ہیں۔