تحقیق و تالیف: سید محمد مبارک شاہ
خلاصہ (Abstract)
زیرِ نظر مضمون انسانی باطن (نفس اور روح) کے روایتی فلسفیانہ مباحث کو عصرِ حاضر کی معلوماتی نظامِ اصطلاحات (Information Technology) کے تناظر میں سمجھنے کی ایک فکری کوشش ہے۔ قرآنی شواہد اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں، یہ تحقیق پیش کرتی ہے کہ انسانی وجود محض مادی اجزاء کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک مربوط نظام (Integrated System) ہے، جہاں جسمانی ہارڈ ویئر، روحانی توانائی اور نفسانی سافٹ ویئر باہم یکجا ہیں۔ مضمون میں ارکانِ اسلام، نوافل اور اخلاقیات کو انسانی نفس کے تحفظ، چارجنگ اور بہترین کارکردگی کے ’’حفاظتی پروٹوکولز‘‘ (Security Protocols) کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ مزید برآں، موت، برزخ، حشر اور جزا و سزا کے مراحل کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا بیک اپ، اور سسٹم ری بوٹ کی تمثیلات سے واضح کیا گیا ہے تاکہ دورِ جدید کا انسان اپنے باطنی و اخروی ارتقاء کو سہولت سے سمجھ سکے۔
مقدمہ (Introduction)
الف۔ کلاسیکی فلسفیانہ پس منظر (Classical Philosophical Background)قدیم و جدید دور کے مفکرین، بالخصوص امام غزالیؒ، امام ابنِ تیمیہؒ، اور شیخِ اکبر ابنِ عربیؒ نے نفس اور روح کے باہمی تعلق پر گہرے فلسفیانہ اور علمی مباحث کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی روح ایک لطیف مابعد طبیعیاتی حقیقت ہے جو جسم کے مادی نظام کو متحرک کرتی ہے۔ عصرِ حاضر کے معلوماتی نظام (Information Technology) اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے دور میں ان کلاسیکی فکری مباحث کو سمجھنا اب مزید آسان ہو گیا ہے۔ ب۔ جدید معلوماتی تناظر (Modern Information Context)دورِ حاضر کے انسان کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، کوڈنگ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی زبان روزمرہ کا حصہ ہے۔ قرآنِ حکیم نے انسان کی مادی خلقت (مٹی) اور مابعد طبیعیاتی خلقت (روح) دونوں کا بیک وقت ذکر کر کے یہ واضح کیا ہے کہ انسان ایک مادی روبوٹ نہیں ہے، بلکہ خالقِ کائنات کا بنایا ہوا ایک ایسا خودکار شاہکار ہے جس کا ہارڈ ویئر مٹی سے تراشا گیا اور جس کا مین آپریٹنگ سسٹم غائب کی دنیا سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ یہ مضمون اسی ڈیجیٹل تمثیل کے ذریعے نفسِ انسانی کے پوشیدہ گوشوں اور اخروی سفر کے مراحل کو آشکار کرتا ہے۔

قرآن مجید میں نفس کا عمومی تصور (The Quranic Concept of Self)
تمہیدی طور پر یہ سمجھنا ضروری ہے کہ قرآن مجید نے لفظ ’’نفس‘‘ کو انسان کے پورے باطنی شعور، ضمیر اور اس کی انفرادی شخصیت کے لیے استعمال کیا ہے۔ قرآن پاک نفس کی تین بنیادی حالتوں یا تغیرات کی نشاندہی کرتا ہے، جو انسانی ارتقاء کے مختلف درجات کو واضح کرتی ہیں:
الف۔ نفسِ امارہ (The Commanding Self): حیوانی جبلت اور ڈیفالٹ کوڈ
یہ نفس کی وہ ابتدائی اور حیوانی حالت ہے جو انسان کو مادی لذتوں اور گناہ کی طرف مائل کرتی ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے:ترجمہ: ’’بیشک نفس تو برائی کا بہت زیادہ حکم دینے والا ہے، مگر جس پر میرا رب رحم فرمائے۔‘‘(سورہ يوسف 53)
ب۔ نفسِ لوامہ (The Accusing Self): باطنی ضمیر اور ڈیبگر (Debugger)یہ نفس کی وہ حالت ہے جہاں ضمیر بیدار ہوتا ہے اور انسان کو اس کی لغزشوں پر ملامت کرتا ہے۔ قرآن فرماتا ہے: ترجمہ: ’’اور میں ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں۔(سورہ القيام 2)
ج۔ نفسِ مطمئنہ (The Peaceful Self): پرفیکٹ آپٹمائزڈ اور سرور سنکڈ (Synced)یہ نفس کا وہ اعلیٰ ترین درجہ ہے جہاں باطن تمام اخلاقی برائیوں سے پاک ہو کر مکمل سکون اور رضاِ الٰہی پا لیتا ہے:ترجمہ: ’’اے اطمینان پانے والے نفس! اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ہو۔‘‘(سورہ الفجر 27-28)
انسانی وجود کا ثلاثی ڈیجیٹل ماڈل (The Tripartite Digital Model)
قرآنی شواہد کے مطابق، انسانی وجود تین بنیادی اجزاء کا مجموعہ ہے، جن کی توجیہ جدید ٹیکنالوجی سے یوں ممکن ہے:
الف۔ مادی جسم: ہارڈ ویئر (The Hardware)
انسان کا مادی وجود مٹی اور عنصری کثافتوں سے بنا ہے۔ قرآن فرماتا ہے:ترجمہ: ’’اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجنے والی مٹی سے پیدا کیا۔‘‘(سور الرحمن: 14)
یہ مادی جسم اس وقت تک محض ایک بے جان آلہ (Hardware) ہے جب تک اس میں توانائی داخل نہ ہو۔
ب۔ روح: برقی توانائی (The Electricity)روح امرِ ربی اور من جانب اللہ ایک پاکیزہ روشنی ہے۔ قرآنِ کریم کا ارشاد ہے: (سورہ الاسراء: 85)ترجمہ: ’’اور یہ آپ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں، فرما دیجیے: روح میرے رب کے امر (حکم) سے ہے۔‘‘ٹیکنالوجی کی زبان میں روح وہ ’’بجلی کا کرنٹ ‘‘ہے جو پاور ہاؤس سے آ کر ہارڈ ویئر کو متحرک کرتی ہے، جس کا اپنا کوئی ذاتی بگاڑ یا عیب نہیں ہوتا۔
ج۔ نفس: آپریٹنگ سسٹم یا سافٹ ویئر (The Software/OS)
جب رحمِ مادر میں 120 دن بعد روح (بجلی) مادی جسم (Hardware) سے ملتی ہے، تو ایک تیسری حقیقت بیدار ہوتی ہے جسے “نفس” (انسان کا شعور، ضمیر اور شخصیت) کہتے ہیں۔ قرآن فرماتا ہے:ترجمہ: ’’اور نفسِ انسانی کی قسم اور اس کی جس نے اسے درست بنایا، پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی۔(سورہ الشمس: 7-8)نفس ہی وہ بنیادی سافٹ ویئر ہے جہاں خیر اور شر دونوں کو قبول کرنے کی صلاحیت (Vulnerability) رکھی گئی ہے۔
بیرونی عوامل اور ماحولیاتی پروگرامنگ (External Influences)
رحمِ مادر سے دنیا میں منتقل ہوتے ہی نفس کا سافٹ ویئر بیرونی نیٹ ورک سے منسلک ہو جاتا ہے۔ یہاں چار بڑے عوامل اس کی پروگرامنگ کرتے ہیں: والدین (The Root Programmers): بنیادی سورس کوڈنگ ۔یہ نفس کے سافٹ ویئر کی پہلی کوڈنگ کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ترجمہ: ’’ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔‘‘(صحيح البخاري 1358) ترجمہ: ’’ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔
اساتذہ و اسکول (The OS Upgraders): نظام کی اپ گریڈیشن
یہ علم اور حکمت کے ذریعے نفس کو اپگریڈ کرتے ہیں، جیسا کہ انبیاء کا منصب بیان ہوا:ترجمہ: ’’اور ان کا تزکیہ کرتے ہیں اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں۔‘‘(سورہ الجمعہ 2)
معاشرہ اور دوست (Third-Party Apps): بیرونی ایپلی کیشنز کا اثر۔یہ ان ایپس کی مانند ہیں جو نفس میں عادات انسٹال کرتی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:ترجمہ: ’’انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، پس تم میں سے ہر ایک کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔‘‘ (سنن ابی داؤد 4833)
اچھے دوست مفید ایپس ہیں اور برے دوست باطنی وائرس۔
شیطان (The External Hacker): فشنگ حملے (Phishing Attacks)
یہ کائنات کا سب سے بڑا ہیکر ہے جو زبردستی تو داخل نہیں ہو سکتا، لیکن خوبصورت گناہوں کے ’’فشنگ لنکس‘‘ (Phishing Links) بھیجتا ہے۔ وہ قیامت کے دن کہے گا:ترجمہ: ’’میرا تم پر کوئی زور تو تھا نہیں، سوائے اس کے کہ میں نے تمہیں بلایا اور تم نے میری بات مان لی۔‘‘(سورہ إبراہیم 22)
ارکانِ اسلام: کور سیکیورٹی اور مینٹیننس پروٹوکولز(Cover security and maintanance )
انسانی نفس کو ہیکنگ اور وائرس (نفسِ امارہ) سے بچانے کے لیےمینوفیکچررManufacturer (اللہ تعالیٰ) نے پانچ فرض سیکیورٹی پروٹوکولز لازم کیے ہیں:
الف۔ کلمہ طیبہ (OS Activation Key): لائسنس رجسٹریشنLiscence Registration
یہ دل کی ہارڈ ڈسک کو کفر و شرک کے پرانے ڈیٹا سے پاک کر کے توحید کا اوریجنل لائسنس ایکٹیو کرتا ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے:ترجمہ: ’’کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پاکیزہ کلمہ (کلمہ طیبہ) کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے، وہ ایک پاکیزہ درخت کی مانند ہے جس کی جڑ (زمین میں) مضبوطی سے قائم ہے اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں۔‘‘(سورہ إبراہیم 24)

ب۔ نماز (Daily Auto-Charging): باقاعدہ انرجی اپ ڈیٹ
نفس کی بیٹری کو روزانہ ۵ مرتبہ چارج کرتی ہے اور رئیل ٹائم فائر وال بن کر برائی کے سگنلز بلاک کرتی ہے۔ قرآن پاک فرماتا ہے:ترجمہ: ’’آپ کی طرف جو کتاب وحی کی گئی ہے اس کی تلاوت کریں اور نماز قائم کریں، بیشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔‘‘(سورہ العنکبوت 45)
ج۔ روزہ (Power Saving Mode): وسائل کی بچت اور فائر وال مضبوطی
جسمانی خواہشات کی سپلائی کاٹ کر نفسِ امارہ کو سست اور تقویٰ کی فائر وال کو مضبوط کرتا ہے۔ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: ترجمہ: ’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔(سورہ البقرہ 183)
د۔ زکوٰۃ (Cache Cleansing): ڈیٹا کی تطہیر اور بخل ڈیلیٹ کرنا
نفس کے اندر سے مال کی محبت کا کرپٹ ڈیٹا اور بخل کے وائرس کو ڈیلیٹ کر کے باطن کو پاک کرتی ہے۔ قرآن میں حکم ہے:ترجمہ: ’’آپ ان کے اموال میں سے صدقہ (زکوٰۃ) لیجیے جس کے ذریعے آپ انہیں پاک کر دیں اور انہیں باطنی برکت (تزکیہ) عطا فرمائیں۔(سورہ التوبہ 103)
ہ۔ حج (System Factory Reset): فیکٹری ریسٹوریشن
پچھلی زندگی کے تمام وائرسز اور گناہوں کے اثرات کو مٹا کر سافٹ ویئر کو بالکل زیرو میٹر کر دیتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:ترجمہ: ’’جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور اس کے دوران کوئی بیہودہ بات یا گناہ نہ کیا، وہ (گناہوں سے) ایسا پاک ہو کر لوٹتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔‘‘(صحيح البخاري 1521)
نوافل اور اخلاقیات: پریمیم فیچرز اور کلاؤڈ سنکنگ
جب فرائض کے بعد انسان نوافل اور اعلیٰ اخلاق کا حامل بنتا ہے، تو اس کا نفسِ امارہ مستقل طور پر نفسِ مطمئنہ میں تبدیل ہو کر عروج پا لیتا ہے:
الف۔ نوافل (Cloud Sync): الٰہی رضا سے ہم آہنگی
یہ انسان کے نفس کو اللہ کی رضا کے ساتھ ایسا تال میل (Sync) مہیا کرتے ہیں کہ انسان کا ہر عمل رب کی مرضی کے مطابق ہو جاتا ہے، جیسا کہ حدیثِ قدسی میں وارد ہوا:ترجمہ: ’’اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے مستقل مجھ سے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، پھر جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کے کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے۔‘‘(صحيح البخاري 6502)
ب۔ اخلاقیات (Premium HD User Interface): صارف کا خوبصورت انٹرفیس
یہ وہ خوبصورت ظاہری روپ (UI) ہے جو پوری انسانیت کو نفع پہنچاتا ہے:







